سانحہ ساہیوال میں میں سی ٹی ڈی کی جانب سے مبینہ مقابلے
میں قتل ہونے والے خلیل کے بھائی نے کہا ہے کہ ہماری قیمت 2 کروڑ لگانے
والے ہم سے اڑھائی کروڑ لے لیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خلیل کے بھائی جلیل نے کہا کہ پنجاب حکومت کا ایک
اور دعویٰ جھوٹا نکلا،وزیر قانون نے دعویٰ کیا کہ ہم سے رابطہ ہوا تھا،ہم
سے کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا ۔
خلیل کے بھائی نے مزید کہا کہ ہمیں 2 کروڑ روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا
گیا ، ہماری قیمت 2 کروڑ لگانے والے ہم سے اڑھائی کروڑ لے لیں ، ہمیں پیسے
نہیں چاہییں ،بس ہمارے پیارے واپس لا دیں۔
نی نیوز کے مطابق خلیل کے بھائی کا مزید کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے بغیر
کسی کو دہشت گرد کیسے قراردےدیا گیا جبکہ ہمیں انصاف کی امید نہیں، حقائق
سامنے لائے جائیں۔ |