کرکٹ کی تاریخ کا سب سے انوکھا واقعہ

نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے ون ڈے میچ میں کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر نیپیر کے مک لین پارک میں جاری سیریز کے پہلے ون ڈے کے دوران کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کے بعد بھارتی ٹیم ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے میدان میں اتری تو 10 اوورز کے بعد اسے ایک مرتبہ پھر وقفہ کرنا پڑگیا۔
 

image

اب تک کے مطابق یہ وقفہ قانون کے مطابق نہیں بلکہ خلاف توقع تھا جو میچ کے دوران غروب آفتاب کے وقت کرنا پڑا۔ نیپیر کے مک لین پارک میں غروب آفتاب کے دوران سورج کی کرنیں سیدھی بیٹسمین کے چہرے پر پڑ رہی تھیں جس کی وجہ سے بھارتی کھلاڑیوں نے کھیلنے سے انکار کردیا اور میچ تقریباً آدھے گھنٹے سے زائد تعطل کا شکار رہا تاہم سورج کے ڈوبنے کے بعد میچ کو مصنوعی روشنی میں دوبارہ شروع کیا گیا۔

واضح رہے کہ کرکٹ کے میدان میں پچ کی سمت شمال اور جنوب کی جانب ہوتی ہے، تاہم مک لین پارک میں بنائی گئی پچ کی سمت مشرق اور مغرب کی جانب ہے۔بھارتی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کا دورہ مکمل کر کے اس وقت نیوزی لینڈ میں موجود ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی-
YOU MAY ALSO LIKE:

There are a lot of reasons why a cricket match can get delayed but if one is asked to guess, sunlight will not be one of their top ones. However, that was exactly the case during the first ODI encounter between India and New Zealand in Napier as the umpires decided to leave the pitch due to disturbance caused by the setting sun.