امریکی خاتون تین دن تک لفٹ میں پھنسی رہیں!

نیویارک میں ایک خاتون کو تین روز تک لفٹ میں پھنسے رہنے کے بعد نکال لیا گیا ہے۔
 

image


ذرائع کے مطابق 53 سالہ میرٹیز فورٹالیزا جمعے کی شب نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں واقع کھرب پتی بینکر ویرن سٹیونز کے گھر کی عمارت میں لگی لفٹ میں داخل ہوئیں۔ آگ بجھانے والے عملے نے پیر کے روز ایک ایمرجنسی کال پر کارروائی کرتے ہوئے لفٹ کو کھول کر میرٹیز فورٹالیزا کو باہر نکالا۔ جس کے بعد وہ اب اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق فورٹالیزا ویل کارنل میڈیکل سینٹر میں ہیں جہاں ان کی حالت میں قدرے بہتری آئی ہے۔

فورٹالیزا 18 برس سے سٹیونز خاندان کی اہم رکن ہیں۔ جمعے کے روز جب یہ واقعہ پیش آیا تو گھر میں سٹیونز خاندان کا کوئی فرد موجود نہیں تھا جبکہ فورٹالیزا اپنے کام کاج میں مصروف تھیں۔ فورٹالیزا سینٹرل پارک کے قریب واقع گھر کی دوسری اور تیسری منزل کے درمیان لفٹ میں پھنس گئی تھیں۔
 

image


سٹیونز امریکی ریاست آرکنسا کے شہر لٹل راکس میں ایک بینک کے سربراہ ہیں۔ ڈیپارٹمنٹ آف بلڈنگز کی جانب سے لفٹ کو مزید معائنے تک بند رکھا جائے گا تاہم واقعے کی تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔


Partner Content: BBC URDU

YOU MAY ALSO LIKE:

A woman was rescued Monday morning after spending three nights trapped inside a New York City elevator, according to the New York Fire Department. Marites Fortaliza of Queens became stuck between the second and third floors while cleaning a private townhouse on Manhattan's Upper East Side on Friday.