ڈیزل کی بقاء

جب بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ ہو، نہ چاہتے ہوئے بھی ذہن میں ڈیزل کا نام گردش کرتا ہے، کرے بھی کیوں نہ، ظاہر ڈیزل بھی پیٹرولیم مصنوعات کی ایک قسم ہے لیکن یہ صرف گاڑی، مشینری اور جنریٹرز ہی نہیں، معیشت میں بھی نمایاں کردار ادا کرتا رہا ہے، پاکستان سابقہ اور موجودہ حکومتوں میں ڈیزل کی افادیت کم نہیں ہوئی، ہر دور میں ڈیزل کبھی مہنگا ہوا تو کبھی سستا، وفاقی دارالحکومت ہو یا معاشی حب کراچی، پختونخواہ ہو یا ڈیرہ اسماعیل خان، ہر جگہ ڈیزل کے خریدار دکھائی دیتے ہیں، دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات سے قبل بھی ڈیزل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو دیکھا گیا تاہم الیکشن کےبعد بڑی تبدیلی رونما ہوئی، عوام نے ڈیزل پر انحصار کم کردیا لیکن حکومت کے قیام کے بعد ایک بار پھر ڈیزل نے مارکیٹ میں اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنے کی کوششیں کیں تاہم ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، ڈیزل کی مارکیٹ ویلیو کے پیش نظر مٹی کے تیل پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے، کشمیر ہو یا سیاچن ڈیزل ہر وقت، ہر ادارے اور ہر صنعت کی ضرورت رہا ہے، جاڑے کی شدت بڑھتے ہی ڈیزل نے ایک بار پھر اپنی مانگ بڑھانا شروع کردی ہے تاہم ایل این جی اور سی این جی کی موجودگی میں ڈیزل کی بقاء خطرے سے دو چار ہے اور شاید معاشی اصلاحات کے بعد موجودہ دور اور مستقبل میں ڈیزل کی گنجائش باقی نہ رہے۔۔

Adnan Bonairee
About the Author: Adnan Bonairee Read More Articles by Adnan Bonairee: 15 Articles with 11598 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.