فتنے مسیح دجال سے اللہ اپنی پناہ میں رکھے

پیارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فۂک مسیح دجال سے پناہ مانگی ہےدجّال میدان میں آ چکا ہے امریکہ اور یورپ میں شیطان کے پجاریوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہےمال کی خاطر ایمان بیچ دیتے ہیں ہمارے مبلغ پوری دنیا میں جا رہے ہیں مگر شیطان اپنے شیطانی آلات کی وجہ سے بہت تیزی سے اپنے پیروکاروں کو بڑھانے میں کامیاب ہو گیا ہے یہ موبائل فون اور سوشل میڈیا پر رابطہ بھی آسان طریقہ ہے خواہ فیس بک ہو یا ٹوئٹر کون کیا کہہ رہا ہے کس کی سمجھ میں کہاں تک آتا ہے

آپ کی سمجھ میں آتاہے کہ ڈارک ویب ا ور ڈارک ڈیپ ویب کی کیا ضرورت ہے ۔یہ خفیہ کاموں کے لئے رازداری ہے جادو اور شیطانی عمل کے لئے بھینٹ چڑھانا ضروری ہوتا ہے جب تک یہ عمل پورا نہ ہو شیطان اپنے پجاریوں کو انعامات سےنہیں نوازتا۔ قربان گاہ پاکستان میں ڈھونڈی گئ ہے۔آپنےخبر سنی ہوگی کہ اتنے ہزار تصویریں برآمد ہوئیں مگر یہ صرف تصویر کا معاملہ نہیں ہے اس میں بہت گہرائی ہے مگر حکومت نے کیا کیا؟ کیا یہ بھی ان کے ساتھ شامل ہوگئے ۔ ہمارے وزیر اعظم صاحب اور چیف جسٹس ہماری آبادی کم کرنا چاہتے ہیں کہا یہ جا رہا ہے کہ غریب آبادی کو بچوں کی پیدائش میں دلچسپی اس لیے ہے کہ لوگوں کو اپنے بچوں کے بڑے ہونے پر چار یا پانچ ہزار کا مزدور مل جاتا ہے خدارا عقل سے کام لو جو لوگ حکومت چلاتے ہیں ان کو تو اس طرح کی پلاننگ آتی نہیں یہ غریب آبادی اتنی بڑی پلانگر کر کے 4000 مزدوری کے لئے بچے پیدا کر رہی ہے؟

دنیا کتنی ترقی کر جائے ہمارے لوگ کتنا ہی امریکہ اور یورپ گھوم آین ان کو اپنے ملک اور لوگوں کا تحفظ سمجھ میں ہی نہیں آتا ہر مرتبہ انہی غیروں کی پالیسی پر پورا بھروسہ کرتے ہیں اور اسی کو اپنے ملک میں رائج کرنے کی کوشش کرتے ہیں ٹیکنالوجی کتنی ترقی کر جائے۔ جنگ جیتنے کے لئے افرادی قوت کی بہت اہمیت ہے اور ہمارے دانشور ہمارے اور غیروں کے معاشروں کا فرق بھی نہیں سمجھ پاتے مومن اور کافر کی سوجھ بوجھ میں بڑا فرق ہوتا ہے یہ الگ بات ہے کہ ہمارے ملک میں مومن کا فقدان ہے مگر یہ تو تسلیم کریں کہ پاکستان مسلمانوں کا ملک ہے اور اس کی حکمت عملی اسلامی خطوط کے علاوہ طےنہیں کی جا سکتی آپسے عرض کروں کہ ہمارے لوگ باہر کی دنیا میں ٹریننگ پر جاتے ہیں تو غیروں کی عقل کےآگے اندھے ہوجاتے ہیں پھر جب اپنے ملک میں واپس آتے ہیں تو غیروں کے نمائندے بن کر واپس آتے ہیں ہمارے ملک کی اب کوئی بات ان کی سمجھ سے بالا تر ہے دراصل باہر بھیجے جانے سے پہلے ان کو اپنا طور طریقہ سکھا کر بھیجا جائے ورنہ یہ دوسروں سے برینواش ہو کر واپس آتے ہیں تو ہمارے لئے کیا فائدہ ۔چین اور جاپان نے اپنے لوگوں کو جب باہر بھیجا تو وہ جاتے ہوے بھی چینی جاپانی تھے اور واپسی بھی چینی جاپانی کے ذہن کے ساتھ ہوئی ۔میں نےپچیس سال کی مدت میں باہر کی دنیاکے100سے زیادہ ممالک دیکھے مگر پاکستانی مسلمان گیا تھا اور اسی تعلیمات کے ساتھ واپس آیا جہانبانی ایک الگ مضمون ہے اور محنت کیے بغیر یہ فن حاصل نہیں کیا جاسکتا ہمارے ان سیاستدانوں کا تو کوئی ادارہ ہے نہ اسکول ہے جہاں سے انہوں نے ایمان تنظیم اور اتحاد سیکھا ہو جب کہ ہماری فوج ایک مستند ادارہ ہے اس لئے آج پاکستان اس کی حکمت عملی پر کامیاب ہے-

ٓ

 

Syed Haseen Abbas Madani
About the Author: Syed Haseen Abbas Madani Read More Articles by Syed Haseen Abbas Madani: 79 Articles with 88801 views Since 1964 in the Electronics communication Engineering, all bands including Satellite.
Writing since school completed my Masters in 2005 from Karach
.. View More