صرف 3 آسان ٹپس اور وزن میں حیرت انگیز کمی

ڈاکٹرز کے مطابق صبح کا وقت وزن کم کرنے کے حوالے سے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ درحقیقت صبح کے وقت آپ کا میٹابولزم تیز کام کرتا ہے جس کی وجہ سے آپ جو بھی کھاتے ہیں وہ جلد ہی ہضم بھی ہوجاتا ہے۔ ایسے افراد جو اپنا اضافی وزن کم کرنے کے خواہشمند ہیں تو وہ اگر مندرجہ ذیل ٹپس اختیار کر کے اپنی اس خواہش کی تکمیل کرسکتے ہیں-
 

نیم گرم پانی اور شہد
اپنے دن کا آغاز نیم گرم پانی پی کر کریں اور اگر اس پانی میں شہد اور لیمو کا رس شامل کر لیا جائے تو یہ آپ کو مزید فائدہ پہنچا سکتے ہے- اس طریقے پر استعمال کیا جانے والا مشروب میٹابولزم کی کارکردگی میں مزید اضافہ کردیتا ہے۔ جس کے باعث نہ پیٹ سے فاسد مادے خارج ہوتے ہیں بلکہ نظامِ ہضم بھی صحیح رہتا ہے-

image


پانی کی بوتل ساتھ رکھیں
اپنے ساتھ پانی کی بوتل ضرور رکھیں کیونکہ بعض اوقات کیونکہ اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ جب آپ کو پیاس لگتی ہے تو آپ کا دماغ اسے بھوک تصور کرتا ہے- دن بھر مختلف اوقات میں پانی پینے سے نہ صرف چست رہیں گے بلکہ آپ کو بھوک کا احساس بھی نہیں ہوگا- ایسے میں آپ حد سے زیادہ کھانے سے بھی پرہیز کریں گے-

image


پروٹین اور فائبر سے بھرپور ناشتہ
اگر آپ جنک فوڈ جیسی غیر صحت بخش غذاؤں کے عادی ہیں تو پھر اپنے ناشتہ میں ایسی غذائیں شامل کریں جن میں پروٹین اور فائبر کی بھاری مقدار پائی جاتی ہو- ان غذاؤں کی بدولت آپ کی جلد بھوک لگنے کا احساس نہیں ہوگا اور آپ جنک فوڈ کی جانب متوجہ نہیں ہوں گے- جنک فوڈ ذائقہ تو فراہم کرتا ہے لیکن ساتھ ہی وزن میں اضافے کا سبب بھی بنتا ہے-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

We all know the struggle of losing weight. It can be a daunting task to try and lose even a couple pounds. People can tell you hundreds and hundreds of ways to lose weight. Now, they may all be true, but only some of them are going to guarantee that you actually lose weight.