پاکستان میں اس وقت شادیوں کا موسم عروج پر ہے اور ہر
نوبیاہتا جوڑے کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ شادی کے فوراً بعد ہنی مون کے لیے
ضرور جائے- اس سلسلے میں سب بڑی مشکل ملازم پیشہ افراد کے لیے اپنے دفاتر
سے چھٹیاں حاصل کرنا ہوتی ہے جو کبھی ملتی بھی ہیں اور کبھی نہیں بھی-
|
|
ایسا ہی ایک ہنی مون کی چھٹیوں کا ایک واقعہ اس وقت سامنے آیا جب حال ہی
میں پاکستان کے گورنمنٹ گرلز اسکول کی ایک سینیر ٹیچر کی جانب سے ہنی مون
کی چھٹیوں کے لیے دی جانے والی ایک دلچسپ درخواست انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی-
گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول محمد خواجہ ہنگو کی ٹیچر نے اپنی اس دلچسپ درخواست
میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو لکھا ہے کہ “ جیسا کہ آپ جانتے ہیں میری شادی
حال ہی میں ہوئی ہے جبکہ آپ بھی ایک شادی شدہ خاتون ہیں- آپ سمجھ سکتی ہیں
کہ ہنی مون پر لطف اندوز ہونا نئے شادی شدہ جوڑوں کی خواہش ہوتی ہے اور
اپنے یہ دن یادگار بنانا چاہتے ہیں- یہی سب کچھ ہمارے ساتھ بھی ہے- میں
وعدہ کرتی ہوں کہ ہم ہفتوں میں 14 فروری سے 28 فروری کے دوران مری٬ نتھیا
گلی اور مالم جبہ میں ہنی مون منا کر واپس آجائیں گے“-
|
|
اب ہنی مون کی اتنی دلچسپ اور معصومانہ درخواست کو کون رد کرسکتا تھا اس
لیے درخواست قبول ہوگئی اور خاتون ٹیچر کو ہنی مون پر جانے کی اجازت مل گئی-
|