محبت , ضرورت یا محبت کی ضرورت

یہ فیصلہ کرنا مشکل ہو رہا ہے کہ مجھے اس کی ضرورت ہے یا مجھے اس سے محبت ہے یا پھر مجھے محبت کی ضرورت ہے جو شائد کسی کی بھی ہو یا ایک خاص کی ایک خاص وقت میں اور ایک خاص مدت تک۔

مدت ہوئی ہے یار کو مہماں کیے ہوے

ایک محبت کسی کے رخصت ہو جانے کے بعد شروع ہوتی ہے شائد وہ روح سے حقیقی محبت ہوتی ہے ۔ جسم سے محبت تو جسم کے ساتھ ہی رخصت ہو جاتی ہے

تیری یاد آی تیرے جا نے کے بعد
یا

گزر جائیں گے جب یہ دن
یہ ان کی یاد میں ہو گی
محبت اب نہیں ہو گی
یہ کچھ دن بعد میں ہو گی

لیکن آخری نتیجہ یہ ہے کی ہم انسان ہیں اور انسان کی ضرورتیں بھی ہیں جنہیں پورا کرنا ہے اور محبت کرنا بھی ہے اور محبت پانا بھی ہے
کچھ پانا بھی ہے اور کچھ کھونا بھی ہے
ہنسنا بھی ہے اور رونا بھی ہے
لغزشیں ہونا بھی ہے اور ان کو دھونا بھی ہے۔



 

Noman Baqi Siddiqi
About the Author: Noman Baqi Siddiqi Read More Articles by Noman Baqi Siddiqi: 255 Articles with 290744 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.