ہر گھر میں موجود اس مصالحے کے حیران کن فائدے

اللہ تعالیٰ نے ہمیں بیشمار نعمتیں عطاء کی ہیں اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ ہر نعمت میں کوئی نہ کوئی افادیت پوشیدہ ہے- ایسی ہی ایک نعمت اجوائن ہے جس میں اللہ نے کئی خاصیتیں پوشیدہ رکھی ہیں- اسے سردی سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ کئی امراض میں مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے- اجوائن سیاہی مائل ایک ایسا بھورا بیج ہے جس کی تاثیر گرم خشک ہے- اجوائن کی دو مشہور اقسام ہیں ۔
 

image


اجوائن دیسی( اجوائین خراسانی)
دیسی اجوائن دھنیے کے پتوں سے مشابہت رکھتی ہے اس کا ذائقہ تلخ ہوتا ہے اس کا پودا Soyalکے پودے کی طرح ہوتا ہے اس کا پھول سفید رنگ کا ہوتا ہے پھولوں کے بعد اس پر سفید رنگ کے چھوٹے چھوٹے بیج لگتے ہیں جو دیسی اجوائن کہلاتے ہیں۔
 

image


اجوائن کے یہ دانے مختلف پکوان میں استعمال ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف امراض کے لئے بھی استعمال کی جاتی ہے۔
یہ جگر کی سختی دور کرتی ہے ۔
جسم کے زہریلے مادوں کو تحلیل کرتی ہے ۔
دل کو طاقت فراہم کرنے کے علاوہ اجوائن اعصابی دور کرنے کے لئے بہت مفید ہے ۔
اس کا عرق معدے اور جگر کے کئی امراض میں اکسیر کا کام کرتا ہے ۔
 

image


گلے کے امراض میں خاص طور پر ٹانسلز کے لئے اجوائن مفید ہے دو چمچ دیسی اجوائن کو ایک گلاس پانی میں اچھی طرح جوش دیں پھر اس نیم گرم پانی سے صبح و شام غرارے کریں پہلے دن سے ہی فائدہ محسوس ہوگا، ٹانسلز یا گلے کے امراض میں ترش اور تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کرنا چاہیئے اور اس علاج کو پندرہ سے بیس دن جاری رکھنا چاہیئے ، گلے کے مرض میں افاقہ ہوگا۔
 

image


زکام کی صورت میں اجوائن کو گرم کر کے ململ کے کپڑے میں پوٹلی بنا کر سونگھنے سے چھینکیں آتی ہیں جس سے زکام کا زور ٹوٹ جاتا ہے ۔
 

image

گھریلو خواتین سردیوں کی آمد پر اجوائن سے مختلف پکوان بھی تیار کرتی ہیں چونکہ اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے اس لئے سردیوں کی آمد پر گھر کی بڑی بوڑھیاں اجوائن سے بنی اشیاء تیار کرتی ہے اور خاص طور پر بچوں کو اسے کھلایا جاتا ہے اور بڑے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں ۔
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Ajwain or Carom Seeds contain lots of hidden benefits for the health. It is not only used in cooking but also in many types of medicines. It is a common food spice in Pakistan and India however it's use in medicines is very wide.