عام طور پر زیادہ تر لوگ اپنی نوکری سے خوش نہیں ہوتے ہیں۔
کچھ لوگ زیادہ کام ہونے کی شکایت کرتے ہیں تو کچھ لوگ تنخواہ کم ہونے کی۔
لیکن آج ہم دنیا کی چند ایسی حیرت انگیز ملازمتوں کا ذکر کریں گے جنہیں ہر
کوئی بخوشی قبول کر لے گا- ایسا کیوں ہے؟ اس سوال کا جواب آپ کو یہ آرٹیکل
پڑھتے ہی سمجھ میں آجائے گا- |
جزیرے کا خیال رکھنے
والا |
دنیا میں ایسے کئی جزیرے موجود ہیں جن کو ارب پتی لوگوں نے خریدا ہوا ہے ۔
ان جزیروں کو لوگ حکومت سے خریدتے ہیں اور پھر ان جزیروں پر ان کے مالک کی
اجازت کے بغیر کوئی بھی نہیں جاسکتا ہے کیونکہ یہ ان کی ذاتی جائیداد بن
جاتی ہے۔ لیکن ایک بہت بڑا مسئلہ اتنے بڑے جزیرے کی دیکھ بھال کرنا ہوتا ہے۔
اس کے لیے جزیرے کا مالک جزیرے کا خیال رکھنے والا ایک آدمی رکھ لیتا ہے۔
جس کا کام صرف اس جزیرے میں رہنا ہوتا ہے ۔ جیسا کہ حال ہی میں آسٹریلیا کے
ایک جزیرے کی دیکھ بھال کے لیے ملازمت کا اشتہار جاری کیا گیا۔ اس نوکری
میں 6 ماہ کے لیے ڈیڑھ لاکھ آسٹریلین ڈالر دیے جا رہے تھے جبکہ جزیرے میں
رہائش اور کھانا پینا بھی پیکج میں شامل تھا۔ ایسی نوکری کون نہیں کرنا
چاہے گا۔ |
|
|
ٹھنڈے بستر کو آرام کے قابل بنانا |
یہ ایک انتہائی عجیب و غریب نوکری ہے۔ اور اگر اسے دنیا کی آسان ترین اور
آرام طلب نوکری کہا جائے تو غلط نہ ہوگا ۔اس نوکری میں لوگوں کو صرف بستر
پر کچھ دیر سونے کے پیسے ملتے ہیں ۔ یہ بات سننے میں عجیب لگتی ہے ۔ لیکن
ایسا ہی ہے۔ دنیا میں سرد ترین علاقوں میں ایسے کئی ہوٹل موجود ہیں جو
مہمانوں کے آنے سے پہلے بستر گرم رکھنے کے لیے بیڈ وارمرز کو نوکری پر
رکھتے ہیں۔ ان بیڈ وارمرز کا کام صرف کچھ گھنٹے بستر پر سونا ہوتا ہے۔ تاکہ
جب مہمان آئیں تو ان کو بستر پہلے سے گرم یعنی آرام کے قابل ملے۔ یہ مہمان
کی مرضی سے کیا جاتا ہے۔ اور ان کو اس کام کے پیسے یہ مہمان خود ادا کرتے
ہیں۔ اس ملازمت کو اختیار کرنے والے شخص کو بیڈ وارمر کہا جاتا ہے- بیڈ
وارمرز کو ایک اسپیشل کپڑے دئیے جاتے ہیں جن کو پہن کے یہ سوجاتے ہیں۔ یہ
طریقہ پہلی بار برطانیہ کے ایک مشہور ہوٹل نے متعارف کروایا تھا۔ بیڈ
وارمرز کو صرف چند گھنٹے سونے کے عوض اچھے خاصے پیسے مل جاتے ہیں۔ |
|
|
شادی میں نقلی مہمان |
یہ عجیب و غریب نوکری جاپان میں موجود ہے ۔ جاپان میں دولہا اور دلہن جن کے
رشتہ دار اور دوست نہیں ہوتے ہیں وہ باقاعدہ پیسے دے کر شادی میں جعلی
مہمانوں کو بلاتے ہیں جو ان کے نقلی دوست اور رشتہ دار بن کے شادی میں
آجاتے ہیں۔ یہ جعلی یا نقلی مہمان دولہا اور دلہن کی تعریف بھی کرتے ہیں۔
یہ لوگ رقص کرنے اور گانا گانے کے علیحدہ پیسے لیتے ہیں۔ جاپان میں ایک
ایسی کمپنی بھی موجود ہے جس کا نام آفس ایجنڈز ہے۔ یہ لوگ شادی میں نقلی
دوست اور رشتہ دار فراہم کرتے ہیں۔ |
|
|
ٹرین میں دھکیلنے والا شخص |
جاپان کا ریلوے سسٹم اپنی رفتار اور وقت کی پابندی کی وجہ سے دنیا بھر میں
مشہور ہے ۔ جاپان کے شہر ٹوکیو میں بےشمار لوگ ٹرین میں سفر کرتے ہیں۔ اسی
وجہ سے ان کے ٹرین اسٹیشن لوگوں سے بھر جاتے ہیں۔ ایسے میں کوشش کی جاتی ہے
کہ ایک دفعہ میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹرین میں بھر دیا جائے۔ اسی کام
کے لیے جاپانی حکومت نے زیادہ سے زیادہ مسافروں کو ٹرین میں دھکیلنے والے
افراد کو بھرتی کیا ہوا ہے ۔ان لوگوں نے سفید دستانے پہنے ہوتے ہیں اور ان
کا کام صرف ٹرین کے ڈبوں میں لوگوں کو اندر دھکا دینا یا ٹھونسنا ہوتا ہے
تاکہ ٹرین کے دروازے صحیح سے بند ہوسکیں۔ ٹرین آتی ہے اور یہ لوگ ٹرین کے
انتظار میں کھڑے ہوتے ہیں تاکہ ٹرین کو صحیح وقت پر چلایا جاسکے۔ |
|
|
ٹی شرٹ کے ذریعے تشہیر |
ٹی شرٹ پہن کر کسی شے کی تشہیر کرنے کی حیران کن نوکری بھی دنیا میں موجود
ہے۔ اس نوکری کی ایک ویب سائٹ بھی موجود ہے جسے جیسن نامی شخص نے تخلیق کیا
ہے - جیسن مختلف کمپنیوں سے رابطہ کرتا ہے اور وہ کمپنیاں اسے اپنی ٹی شرٹ
دیتی ہیں۔ یہ ان کی شرٹ پہنتا ہے اور سوشل میڈیا پر بات کرتا ہے جس کا اسے
اور اس جیسے لوگوں کو اچھا خاصہ معاوضہ مل جاتا ہے۔ |
|
|
جعلی ملازم |
یہ بھی ایک انتہائی حیرت انگیز ملازمت ہے ۔ امریکہ کی کئی چھوٹی کمپنیاں
اپنا کاروبار ایشیا میں پھیلانا چاہتی ہیں بالخصوص چین میں- ان کمپنیوں کے
پاس چونکہ اتنا پیسہ نہیں ہوتا کہ یہ بار بار اپنی کمپنی کے ملازموں کو چین
یا ایشیائی ممالک بھیجیں اور وہاں کی کمپینی سے اپنا تعلق بڑھائیں اس لیے
اس کا حل بھی ان لوگوں نے ڈھونڈ لیا ہے۔ یہ کمپنیاں چین میں موجود گورے
بندوں کو تلاش کرتی ہیں اور ان کو اپنی کمپنی کا ملازم بناکر چین کی
کمپنیوں سے ملا دیتی ہیں ۔ اور اس نقلی ملازم کا کام صرف اتنا ہوتا ہے کہ
سوٹ پہن کر ان کی تقریب میں شرکت کر کے تصویر کھینچوائے۔ ایسا کرنے سے چین
کی مقامی کمپنی پر اس کا اچھا اثر پڑتا ہے ۔ اس طرح یہ نقلی ملازم بھی اچھی
خاصی آمدنی کما لیتا ہے ۔ |
|