کراچی: مضرِ صحت کھانا٬ ایک مرتبہ پھر 5 بچے ہلاک

کراچی میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 5 بچے مضر صحت کھانا کھانے کی وجہ سے موت کا شکار بن گئے-

پولیس حکام کے مطابق بچوں نے کراچی کے مصروف ترین علاقے صدر کے ایک ریسٹورنٹ سے کھانا کھایا تھا اور امکان ہے کہ یہی کھانا بچوں کی ہلاکت کا باعث بن گیا- بچوں کے ساتھ ایک 28 سالہ خاتون بھی کھانے میں شریک تھیں جو اس وقت تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل ہیں اور انہیں طبی امداد دی جارہی ہے-

متاثرہ فیملی کا تعلق بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے ہے جبکہ ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 1 سے 9 سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں-

بجوں کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے جناح اسپتال روانہ کردی گئی ہیں-

پولیس نے متعلقہ ریسٹورنٹ کو سیل کردیا ہے جبکہ ریسٹورنٹ کے عملے کو بھی حراست میں لے لیا ہے- پولیس حکام کے مطابق کیس کی مزید تفتیش کی جارہی ہے-

واضح رہے کہ ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ چند ماہ قبل بھی کراچی میں پیش آیا تھا جس میں ایک مقبول ریسٹورنٹ سے مضرِ صحت کھانا کھانے والے دو معصوم بچے جان سے چلے گئے تھے-

ایسا محسوس ہوتا ہے مقامی انتظامیہ نے اس واقعے سے کوئی سبق نہیں سیکھا اور ان کی پھرتیاں سب عارضی تھیں ورنہ ایسا واقعہ دوبارہ جنم نہ لیتا-

YOU MAY ALSO LIKE:

Five children of a family have died due to a suspected case of food poisoning. According to police, minors consumed substandard food at a restaurant located in Karachi’s Saddar area and died of food poisoning, while their aunt Beena, 28, is critically ill and being treated at a private hospital.