پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی "ISI" کو خراج تحسین

پاکستانی خفیہ ایجنسی کا کارنامہ جس نے پاکستان کو دشمن کی میلی آنکھ سے بچا لیا

Inter Services Intelligence

کسی بھی ملک کی داخلی اور خارجی سیکورٹی کی ذمہ داری اس کی ایجنسیز کی ہوتی ہیں اللّه نے پاکستان کو بھی ایسی ہی سیکورٹی ایجنسی سے نوازا ہے جو ہر وقت ہر دم تیار رہتی ہے پاکستان کی حفاظت کے لئے جی ہاں پاکستان کی خفیہ ایجنسی " آئ ایس آئ ISI" جو انٹر سروسز انٹیلی جنس کے نام سے جانی اور پہچانی جاتی ہیں۔ یہ پاکستان کے دفاع کی آخری لکیر ہیں الحمد اللہ یہ دن رات ایک کر کے اپنے پیارے ملک پاکستان کو دشمن کی ہر میلی آنکھ سے محفوظ رکھتی ہیں اور بعض دفعہ دشمن کی آنکھ میں کھٹکتی بھی رہتی ہیں اور دشمن بار بار اس کو چیلنج کرتا ہے لیکن اللّه کے فضل و کرم سے یہ ہر دفعہ دشمن کو اس کی نانی یاد دلا دیتی ہیں۔ ویسے تو "ISI" نے کافی کامیاب آپریشن کئے لیکن اس سال 2019 میں سب سے بہترین کام انہوں نے پاکستان بلخصوص کراچی کو بچا کر کیا۔ جی ہاں مودی کے سر پر جنگی جنون سوار ہیں اور وہ الیکشن جیتنے کیلئے کچھ بھی کر سکتا ہیں جیسا اس نے فیک سرجیکل اسٹرائیک کے بارے میں کیا۔ مودی کو اپنی سیٹ پیاری ہے وہ صرف جنگ چاہتا ہے اس کو امن سے کوئی سروکار نہیں۔ پہلے پلوامہ اٹیک بھی بھارت نے خود کروایا تاکہ پاکستان پر جنگ مسلط کی جا سکے اور آخر کار اس نے فیک سرجیکل سٹرائیک کا ڈرامہ کیا جو کہ پاکستان آرمی نے ناصرف بے نقاب کیا بلکہ پوری دنیا نے بھی بھارت کے اس ڈرامے کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا۔ 27 فروری 2019 کو پاکستان کے شیر دل جوانوں نے بھارت کو اس کی نانی یاد دلائیں الصبح بھارتی فضائیہ نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جیسے ہی ہماری فضائیہ کو اس بارے میں معلوم ہوا پاک فضائیہ کے جوان بھارتی فضائیہ کے طیارے کے آس پاس گھومنے لگے۔ پاکستانی فضائیہ کے جوانوں نے اپنے چھ ٹارگٹ کو لاک کیا ۔ پاکستانی فوج کے ترجمان جناب میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاکستانی فضائیہ نے بھارتی فوجی تنصیبات جہاں پر بھارتی چیف اور کافی سارے اہم بھارتی فوجی اور بریگیڈیئر تھے پاکستان نے امن برقرار رکھنے کی خاطر بھارتی فوجی تنصیبات سے دور خالی جگہ میں بھارتی فضائیہ کے دو طیاروں کو مار گرایا۔ اسی بھارتی فضائیہ کا پائلٹ زمین پر آگیا جس پر پاکستانی عوام نے اپنا غصہ نکالا پاک فوج نے بروقت وہاں پہنچ کر بھارتی فضائیہ کے پائلٹ کو بچا لیا۔ پاکستان چاہتا تو بھارتی پائلٹ کو وہیں چھوڑ دیتا اور چاہتا تو بھارتی فوجی تنصیبات کو تباہ بھی کردیتا لیکن پاکستان ایک امن پسند ملک ہے۔ مودی کو اپنی ہر چال فیل ہوتی نظر آ رہی تھی وہ ہر طریقے سے پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا تھا لیکن ہمارے خفیہ ادارے ہماری فضائیہ ہماری نیوی ہماری افواج اور بچہ بچہ پاکستانی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا تھا کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔

27 فروری کی رات کو پاکستان اور بالخصوص کراچی کے اوپر خطرہ منڈلا رہا تھا حساس اداروں نے اپنی معلومات وزیراعظم اور افواج کو بھیجیں اور کہا کہ کراچی اور بہاولپور پر میزائل حملے کا خدشہ ہے پاکستان کے پاس کئی زیادہ میزائل ہیں لیکن پاکستان کبھی بھی پہل کرنا نہیں چاہتا۔ خفیہ اداروں کی بروقت اطلاع نے نہ صرف کراچی اور بہاولپور بلکہ پورے پاکستان اورخطے کو تباہی سے بچالیا۔ پاکستانی خفیہ اداروں نے بھارت کو ایک سخت پیغام بھیجا اور کہا اگر آپ میزائل چلائیں گے تو جواب میں ہمیں بھی میزائل چلانے پڑیں گے اور اس طرح بھارت ڈر گیا اور مودی کی یہ چال بھی ناکام ہو گئی۔

باخبر ذرائع اور وزیراعظم نے یہ کہا کہ پاکستان کے 9 ٹھکانوں کو بھارت نے اپنے میزائل کے نشانے پر رکھ لیا تھا اور صرف دو جگہ میزائل چلانے تھے جواب میں پاکستان نے بھی بھارت کے بارہ ٹھکانوں کو اپنے نشانوں پر رکھ لیا لیکن پاکستان کی خفیہ اداروں کی وارننگ سے بھارت پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گیا اور یوں میزائل حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔ کراچی اور بہاولپور سمیت پورے پاکستان کو اس حملے سے محفوظ کر دیا۔ شہر شہر گلی گلی پاکستانی افواج کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں بچہ ہو جوان ہو یا بوڑھا ہر شخص پاکستانی افواج کے حق میں ریلیاں نکالتا نظر آیا۔ پاکستان کو ایک محفوظ ملک بنانے میں پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا ایک اہم کردار ہے۔ اگر ہم سوچے تو یہ بہت بڑی بات ہے کہ پاکستانی خفیہ اداروں نے بھارت کی شر انگیزی سے ہمیں بچا لیا ہمارے گمنام ہیروز ہر وقت ہر دم دن ہو یا رات صبح ہو یا شام ہماری حفاظت کرتے ہیں اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ہم نے دیکھ نہیں سکتے لیکن انھیں محسوس کر سکتے ہیں انہی کی وجہ سے آج ہم آزاد ہواؤں میں سانس لے رہے ہیں۔ ہمیں اپنے خفیہ اداروں اور اپنی افواج پر بھروسہ ہے پاکستان کا ہر جوان ہر بچہ اپنی افواج اور خفیہ اداروں کے ساتھ ہے ہم دشمن کی ہر چال کو ناکام بنائیں گے ہم ان گمنام ہیروز پر فخر کرتے ہیں اور ان کی جان کی حفاظت کی دعا کرتے ہیں اللہ ہمارے خفیہ اداروں کو اور طاقت دے اور اسی طرح وہ ہمیں دشمن کی ہر میلی آنکھ سے دور رکھیں پاکستان کے ہر گمنام ہیروز کو سلام اللہ پاکستان کا حامی و ناصر ہو۔
 

DJ Kamal Mustafa
About the Author: DJ Kamal Mustafa Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.