گاڑی کے شوقین افراد کو جہاں کوئی اچھی گاڑی نظر آ جاتی
ہے وہ وہیں رک کر اس کا ملاحظہ کرنے لگ جاتا ہے چاہے وہ کتنی مہنگی ہی کیوں
نہ ہو۔
|
|
ایسا ہی کچھ جنیوا انٹرنیشنل موٹر شو میں ہوا جہاں دنیا کی مہنگی ترین کار
متعارف کرائی گئی اور وہ چند لمحوں میں ہی فروخت ہوگئی۔ یقیناً اس کار کو
میں خریدنے والا شخص گاڑی سے گہرا لگاؤ رکھتا ہوگا ۔
|
|
لیکن اس گاڑی کے خریدار کی شناخت کو کمپنی کی جانب سے اب تک ظاہر نہیں کیا
گیا ہے-
|
|
یہ قیمتی کار نامور فرانسیسی کمپنی ''بوگاٹی'' کی جانب سے 'لا وائٹور
نوائر' نامی کار جنیوا انٹرنیشنل موٹر شو میں پیش کی گئی تھی ۔ اس گاڑی کی
قیمت 19 ملین ڈالر ہے جو پاکستانی روپوں میں تقریباً پونے 3 ارب روپے بنتے
ہیں۔
|
|
اس کی خاص بات تو یہ ہے کہ اس میں 16 سیلنڈر کے حامل انجن لگائیں گئے ہیں
اور یہ دو دروازوں پر مشتمل ایک خوبصورت گاڑی ہے جسے کاربن فائبر سے بنایا
گیا ہے۔
|
|
سیاہ رنگ کی یہ خوبصورت گاڑی سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور اسے
کمپنی کی 110 ویں سالگرہ کے موقع پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا ۔
|
|
لا وائٹور نوائر کا ڈیزائن 1930 میں پیش کردہ 57 ایس سی ایٹلانٹک کے
مشابہہ ہے۔ جہاں یہ ایک جانب لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے وہیں دوسری
جانب کاروں کی قیمت پر نظر رکھنے والی کمپنی''ہیگرٹی انشورنس'' کے مطابق لا
وائٹور نوائر دنیا کی قیمتی کاروں میں سے ایک ہے جس کی مالیت 50 ملین ڈالر
سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔
|
|
جنیوا انٹرنیشنل موٹر شو میں اطالوی کمپنی پن ان فرینا کی جانب سے 'بتیستا'
پیش کی گئی جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ ایک گھنٹے میں 180 میل سفر
طے کر سکتی ہے جو ایف 16 جیٹ کے مقابلے میں کم وقت ہے۔ |
|
|
|
Latest Cars With
Prices in Pakistan |