تیرے سنگ دلکش ہے زندگی

 مہوش احسن سے میری پہلی ملاقات گزشتہ برس آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (APWWA) کی منعقدہ عید ملن پارٹی میں ہوئی تھی۔مختصر سے تعارف کے بعد انہوں نے مجھے تحفہ پیش کر کے گویا دوستی کی بنیاد رکھ دی۔جسکے بعد پے درپے تقریبات میں ان سے ملاقات ہوتی رہی اور انکی شخصیت کے بارے میں بھی جاننے کا موقع ملتا رہا۔مہوش احسن معروف کالم نگار, افسانہ نگار اور ریڈیو آر جے ہیں۔لیکن وہ خود کو شاعرہ کہلانا زیادہ پسند کرتی ہیں،کیونکہ شاعری سے ان کا لگاؤ بہت زیادہ ہے۔اسی لگاؤ اور محنت کی بدولت کم عمری ہی میں انکا پہلا شعری مجموعہ ''تیرے سنگ دلکش ہے زندگی'' مارکیٹ میں آ چکا ہے۔جو شاعرانہ ذوق رکھنے والے افراد کے لئے یقیناً ایک بیش بہا تحفے کی مانند ہے۔ مہوش احسن خوبصورت انسان ہونے کے ساتھ خوش اخلاق اور خوشگفتار بھی ہیں۔اور صاف گو شخصیت ہیں انکے ساتھ رہتے ہوے میں نے ایک خاص بات محسوس کی ہے کہ یہ لڑکی زیادہ دیر خاموش نہیں رہ سکتی جس وجہ سے وہ ہر محفل میں جان محفل بنی نظر آتی ہیں اپنے دوست احباب اور ادبی محفلوں کو اپنی خوبصورت باتوں سے رونق عطا کرتی ہیں جیسا کہ موصوفہ اپنی کتاب میں موجود ایک شعر میں بھی فرماتی ہیں۔
رعب مجھ پہ نا جھاڑ لفظوں کا...
مت بھول میں ایک لکھاری ہوں....

شاعری کی زیادہ سمجھ بوجھ نہ رکھنے کے باوجود انہوں نے اپنی کتاب مجھے تحفتاً دے کر محبت سے درخواست کی کہ میں انکی کتاب پر تبصرہ دوں شاعری میرا میدان نہیں مگر ان کا محبت نامہ ایک حکم اور کتاب پڑھ کر لکھنا ایک قرض اور فرض کی طرح لگاکیونکہ کتاب نے مجھے بھی اپنی گرفت میں لے لیالہذا کتاب کے مطالعہ کے دوران ہی ان کے بہت سے بہترین اشعار مجھے زبانی یاد ہو گئے میرے پسندیدہ شعروں میں انکا ایک شعر یہ بھی ہے
بات کرنے سے بات بگڑتی ہے
بہتر ہے ناراض رہو تم

خوبصورت الفاظ اور معصوم احساسات سے سجی یہ کتاب خود میں ایک جہاں سموے ہوے ہے۔یہ کتاب خالی الفاظی نہیں ہے۔بلکہ یہ ایک حساس انسان کے تجربات اور اس کے سچے جذبات ہیں.جنکو پڑھتے ہوے انسان ان کی رو میں بہتا چلا جاتا ہے.میں دعوے سے کہہ سکتی ہوں یہ کتاب پڑھنا دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا.اس کو پڑھ کر آداب پرور افراد بہت کچھ سیکھ بھی سکتے ہیں کم عمری میں انکی یہ ابتدا ہے تو نجانے انتہا کیا ہوگی ہم کو ہر نئے آنے والے کو،لکھنے پڑھنے کے دلدادہ افراد کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے،تاکہ ادب پر جاری جمود کا خاتمہ ہو سکے.

میری دعا ہے کہ اﷲ پاک انکے قلم میں مزید برکت دے اور انکے قلم سے ہمیں مذید بہت کچھ پڑھنے اور سیکھنے کو حاصل ہوتا رہے۔آمین...!!!

Falak Zahid
About the Author: Falak Zahid Read More Articles by Falak Zahid: 3 Articles with 3875 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.