4 نشانیاں جان لیں تو خربوزہ ہمیشہ میٹھا نکلے گا

گرمیوں کے موسم کی آمد آمد ہے اور خربوزہ آج کل عام دستیاب پھل ہے جو پیاس کی شدت کو ختم کردیتا ہے۔ مگر ایک خربوزہ خریدنا کسی رسکی سرمایہ کاری سے کم نہیں کیونکہ عام طور یہ بڑے ہوتے ہیں اور اگر پھل فروش کاٹ کر بھی دکھائے تو بھی یہ جاننا لگ بھگ ناممکن ہوتا ہے کہ اندر پھل کیسا ہوگا۔

تاہم اگر آپ میٹھا اور پکا ہوا خربوزہ خریدنا چاہتے ہیں تو آپ چند چیزوں کے بارے میں جان لیں تو آپ پھل کو کاٹ کر دیکھے بغیر بھی اس کے بارے میں درست بتاسکتے ہیں۔

وزن اور ساخت
سب سے پہلے تو یہ دیکھیں کہ وہ بھاری ہو اور گول ہو۔

چھلکے پر داغ نہ ہو
اس کی زرد رنگت کے اوپر کوئی داغ یا نقص موجود نہ ہو اور اس پر دیکھیں کہیں معمولی سی دراڑ بھی نہ ہو جو کہ اس کے بہت زیادہ پک کر خراب ہونے کی علامت ہوسکتی ہے۔

دبا کر دیکھیں
جب خربوزہ صحیح معنوں میں پکا ہوا ہوتا ہے تو وہ سخت ہوتا ہے اور اسے ہاتھ سے دبانا مشکل ہوتا ہے جو کہ اس کے میٹھے ہونے کی بھی نشانی ہے۔

رنگت دیکھیں
اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس کا چھلکا صحیح معنوں میں زرد یا پیلا ہو اور اس میں سبز رنگ کی آمیزش نہ ہو، یہ بھی اس کے پکے ہوئے ہونے کی نشانی ہے۔
 

YOU MAY ALSO LIKE:

There are two lucky people in this world: one who got mother's love and second who's got a sweet melon. This is a famous saying we see people sharing on memes and on social media websites. This is a general problem people are often complaining about.