حملہ آور کا پاکستان سے کیا تعلق ہے؟ حیران کن انکشافات

گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد پر حملہ کرنے والے دہشتگرد برینٹن ٹیرنٹ کے بارے میں تفتیش کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ وہ گزشتہ سال پاکستان آیا تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برینٹن سال 2011 سے دنیا کے مختلف ممالک میں سفر کرتا ہے-

بریٹن نے بٹ کوئین کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کے ذریعے شمالی کوریا، پاکستان ، جنوب مشرقی ایشیا، مشرقی ایشیا اور یورپ کا سفر کیا-

اس سفاک دہشتگرد نے ماضی میں پاکستان کے حوالے سے فیس بک پر ایک پوسٹ بھی کی تھی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں واقع 2 مساجد پر حملہ کے دوران 2 پاکستانیوں سمیت 49 مسلمانوں کو شہید کر دیا گیا تھا جبکہ متعدد زخمی ہیں-

YOU MAY ALSO LIKE: