چھاگل میں اناساگر

جب محبت خواہشوں پر غلبہ پا لیتی ہے تو ذات محبوب کی محبت میں ڈھل کر اس کی ہر ایک بات ہر ایک حکم پر لبیک کرتی ہے اور اسکی یہی لبیک اس کو خودی کی آخری بلندیوں پر پہنچا کر پہلے شریعت پھر طریقت پھر تو ہی تو کی منزل کو با آسانی طے کروا دیتی ہے۔۔پھر رب کی رضا اسکا محور ہوتا ہے ۔۔۔چھٹی صدی ہجری میں جس عظیم ہستی نے ہندوستان کی طرف رخ کیا اور ہندوستان میں روحانی اور سماجی انقلاب لانے کا باعث بنے۔۔ وہ سلطان الہند ، معین الدین، خواجہ غریب نواز، عطائے رسول صلى الله عليه وسلم ، وارث النبی صلى الله عليه وسلم تھے۔۔ آپ کو بارگاہ نبوی سے ہند کی ولایت عطا کی گئی۔۔ آپ نجیب الطرفین حسنی و حسینی سید تھےآپ کا وصال بروز پیر 6 رجب المرجب 633 سن ہجری بمطابق 16 مارچ 1236ء میں ہوا اور بوقت وصال آپکی پیشانی پر یہ نقش ظاہر ہوا حبیب الله مات فى حب الله ۔آپ نے روحانی بادشاہات کی،دلوں کو رام کیا اور اپنے اخلاق کریمانہ سے لوگوں کو اسلام کی دعوت دی اور اس کوشش کے نتیجے میں لوگ جوق در جوق اسلام میںداخل ہوتے چلے گئے۔۔مریدوں کی تعداد بھی بڑھتی گئی۔۔ آپ کی یکے بعد دیگرے کرامات کا ظہور ہونے لگا پہلے راجہ پرتھوی راج کا بھیجا ہوا جادوگر اجے پال جوگی آپکے سامنے تائب ہوکر اسلام کی آغوش میں آکے عبدالله بیابانی بن جاتے ہیں ۔۔ تو کبھی راجہ کے اونٹ بیٹھے کے بیٹھے رہ جاتے ہیں اور کبھی چھاگل میں پورا انا ساگر سمٹ کر آجاتا ہے ۔۔

انا ساگر اجمیر کا مشہور تالاب جہاں ایک بار آپ کے کچھ مریدین غسل فرما رہے تھے کہ کافروں نے شور و غل مچا دیا اور کہنے لگے کہ یہ مسلمان ہمارے تالاب کو ناپاک کر رہے ہیں چنانچہ تمام مریدین واپس لوٹ گئے اور تمام ماجرا سلطان الہند کو کہہ سنایا آپ نے اپنا چھاگل اپنے خادم کو دیا اور حکم دیا کہ جاؤ اور اس میں پانی بھر کے لے آؤ۔۔ آپ کے خادم نے حکم پاتے ہی چھاگل کو اٹھا کر انا ساگر میں پانی بھرنے کی نیت سے جونہی ڈالا ۔۔ اناساگر کا سار پانی اس میں سما گیا۔۔

جب پانی نہ ملنے پر لوگ بے قرار ہوئے اور آپ رحمة الله علیہ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کرنے لگے تو آپ رحمة الله عليه نے اپنے خادم کو حکم دیا کہ جاؤ اور انا ساگر کا پانی واپس تالاب میں انڈیل دو۔۔۔ خادم نے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے پانی انڈیل دیا۔۔اور اناساگر کا مشہور تالاب پھر سے لبریز ہو گیا۔۔

الله عزوجل کے نیک بندے ہر آن مخلوق کو نوازتے آئے ہیں ان سے فریاد کرنے والے کبھی خالی ہاتھ نہیں لوٹے۔۔الله عزوجل خواجہ غریب نواز کے صدقے ہماری مغفرت فرمائے آمین
 

Aalima Rabia Fatima
About the Author: Aalima Rabia Fatima Read More Articles by Aalima Rabia Fatima: 48 Articles with 73003 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.