شہرِ قائد میں واقع سول اسپتال میں روبوٹک آپریشن تھیٹر
موجود ہے جہاں مہنگے ترین آپریشن فری میں کیے جاتے ہیں۔
|
|
کراچی میں قائم سول اسپتال میں 1978میں ربوٹک آپریشن تھیٹر قائم کیا گیا
جبکہ اس میں پہلا آپریشن ماہرین نے 2011 میں کیا- یہاں پچھلے 7 سالوں کے
دوران ہزاروں مریضوں کے کامیاب آپریشن مفت میں ہوچکے ہیں۔ روبوٹ کے ذریعے
کینسر سمیت دیگر بڑے امراض کی سرجریز کی جاتی ہیں جو غریبوں کے لیے کسی
نعمت سے کم نہیں ۔
ایک اندازے کے مطابق امریکا سمیت دیگر ممالک میں روبوٹ سرجری کروانے میں 35
لاکھ روپے کے اخراجات آتے ہیں علاوہ ازیں ادویات اور اسپتال کے اخراجات
علیحدہ ہوتے ہیں جبکہ کراچی کے سرکاری اسپتال میں آپریشن سے لے کر مریض کے
گھر جانے تک تمام چیزیں بالکل مفت ہوتی ہیں۔
اس سرجری کی خاصیت یہ ہے کہ روبوٹ کے ذریعے سرجری میں وقت کم لگتا ہے جبکہ
مریض کا خون بھی ضائع نہیں ہوتا۔ روبوٹ کے ذریعے کینسر کے کئی کامیاب علاج
کیے جا چکے ہیں اور اسے یورولوجی کی سرجریز میں بھی اسے استعمال کیا جاتا
ہے۔
|
|
کراچی کے سول اسپتال کے علاوہ پاکستان کے کسی بھی صوبے یا شہر میں یہ سہولت
موجود نہیں ہے لیکن کراچی کے قطر اسپتال میں مشین موجود ہے جس کا زیادہ
استعمال نہیں کیا گیا۔
|