ماں کی لاڈلی

آدھی رات کا وقت تھا- - ٹرین چیختی چنگاڑتی اپنی منزل کی طرف رواں دواں تھی- چھ سیٹوں کے اس کوپے میں صرف دو نفوس تھے، سونے کے زیورات سے لدھی پھندی ایک نوجوان خاتون اور سامنے والی سیٹ پر بیٹھا بڑی بڑی مونچھوں والا ایک مرد جو بار بار اسے عجیب نظروں سے دیکھ رہا تھا- خاتون کے چہرے پر غصے اور ناگواری کے شدید اثرات تھے- تھوڑی دیر بعد وہ مرد اپنی سیٹ سے اٹھا اور اس خاتون کے پاس بیٹھ گیا- "اچھا ناراضگی چھوڑو، ایک ہفتے کے بجائے تم دو ہفتے اپنی ماں کے گھر رہ لینا"-
 

Mukhtar Ahmed
About the Author: Mukhtar Ahmed Read More Articles by Mukhtar Ahmed: 70 Articles with 132691 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.