سال 2019: 100 پرکشش چہروں میں 4 پاکستانی ستارے بھی شامل

رواں سال دنیا کے 100 سب سے خوبصورت چہروں میں پاکستان کے 4 خوبصورت ستاروں کو بھی نامزد کیا گیا ہے ۔پاکستان کی یہ مشہور شخصیات دنیا بھر میں اپنے کام کے ساتھ ساتھ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے بھی جانیں جاتے ہیں ۔
 

Momina Mustehsan
کوک اسٹوڈیو میں گانے کے ذریعے اپنی پہچان بنانے والی مومنہ نے پہلی بار 2016 میں راحت فتح علی خان کے ہمراہ اپنا پہلا گانا گایا جسے یوٹیوب میں سب سے زیادہ سنا اور دیکھا گیا تھا ۔جس کے بعد ان کی کامیابی کا سلسلہ شروع ہوا اور انہوں نے کئی بڑے گلوکاروں کے ساتھ گایا اور اپنی آواز کا جادو بکھیرا اور اب اپنی آواز کے ساتھ ساتھ اپنے خوبصورت چہرے کی وجہ سے بھی جانی جاتی ہیں کیونکہ دنیا کے 100 سب سے خوبصورت چہروں کی فہرست میں ان کا نام بھی شامل ہے۔

image


Fawad Khan
اس فہرست میں فواد خان کا نام دیکھ کر آپکو حیرانی نہیں ہوگی کیونکہ ان کا نام پہلے بھی شامل کیا گیا تھا ۔ فواد خان نے اپنی اداکاری سے نہ صرف پاکستان میں بلکہ بھارت میں بھی کئی لوگوں کے دل جیتے ہیں ۔اپنے خوبصورت اور دلکش چہرے کی وجہ سے انھیں ایک بار پھر دنیا کے 100 سب سے خوبصورت چہروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ۔

image


Imran Abbas
فواد خان کی طرح عمران عباس کا نام بھی فہرست میں پھر سے ایک بار شامل ہے ۔ اور ہوں بھی کیوں نہ انکے فینزز ان کی خوبصورتی اور خصوصیات کی وجہ سے ان کے پیچھے پاگل ہیں ۔ انہوں نے کئی ہٹ پاکستانی ڈرامہ کیے ہیں اور ساتھ ہی فلم کے ذریعے بالی وڈ میں بھی اپنا لوہا بھی منوایا ہے ۔

image


Mahira Khan
ماہرہ خان اپنے ڈرامہ ہمسفر کے بعد سب کی توجہ حاصل کرنے والی اب تک کی خوبصورت اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ خوبصورتی کے ساتھ فطرت اور اور کام سے محبت انہیں پاکستان کی سب سے زیادہ متاثر کن شخصیت بناتی ہے ۔ انہوں نے بھی بالی وڈ میں کنگ خان کے ہمراہ سپر ہٹ فلم کی ہے اور اب پھر ایک بار دوبارہ دنیا کے 100 سب سے خوبصورت چہروں کی دوڑ میں شامل ہوگئی ہیں ۔

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Like every year, TC Candler and their Independent Critics List have rolled out their nominations for the 100 most beautiful faces in the world and a number of Pakistani stars have made it to the list.