سوشل میڈیا پر ساحل سے ملنے والی عجیب الخلقت مچھلی کے چرچے

سوشل میڈیا پر جاری ہوتے ہی وائرل ہونے والی بھاری بھرکم عجیب الخلقت گینڈے کی جِلد کی طرح سخت اور کھردری قسم کی اس مچھلی کی تصویریں واقعی ہی حیران کن ہے ۔ جنوبی آسٹریلیا میں سمندری لہروں نے بھاری بھرکم عجیب الخلقت مچھلی کو ساحل پر دھکیل دیا ۔ جس کے بعد ماہرین نے اس مچھلی کو سن فش کے نام سے پہچانا ہے، 1.8 میٹر (6 فٹ) لمبی اس مچھلی کو سب سے پہلے ساحل سے گزرنے والے مچھیروں نے دیکھا -
 

image


ماہی گیری کے پیشے سے تعلق رکھنے والی لنیٹے گریزلاک نے فیس بک پر مچھلی کے ہمراہ اپنے دوست کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے پہلی نظر میں مچھلی کو سمندر برد لکڑی سمجھا تاہم بعد میں انٹرنیٹ پر ڈھونڈنے پر معلوم ہوا کہ اس کا نام سن فش ہے

جنوبی آسٹریلیا کے نیشنل پارکس کی جانب سے مچھلی کی تصاویر اپنے فیس بک پیچ پر شیئر کرتے ہوئے اس مچھلی کو غیر معمولی سرپرائز قرار دیا گیا۔

لنیٹے گریزلاک نے بتایا کہ میرا دوست ایک عرصے سے ماہی گیری کے شعبے سے وابستہ ہے، وہ جانتا تھا کہ یہ کیا ہے لیکن اس نے کبھی حقیقی زندگی میں اس مچھلی کو نہیں دیکھا تھا۔ ممکن ہے کہ ساحل پر پائی جانے والی اس مچھلی کو سمندر کی لہریں واپس گہرے پانیوں میں بہا لے جائیں ۔

 آسٹریلیا کے ساحل پر ملنے والی اس مردہ مچھلی کے بارے میں اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہ اپنی نسل کی چھوٹی مچھلی ہے، اگر یہ زندہ رہتی تو مزید 13 فٹ لمبی ہوکر اپنا وزن 2500 کلو گرام تک بڑھا سکتی تھی۔ یہ مچھلی اپنی جسامت کی وجہ سے سمندری کشتیوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں ۔

YOU MAY ALSO LIKE: