میری غلطی کیا ہے؟

تحریر:محمد نفیس دانش
کیا میری غلطی یہ ہے کہ میں اخلاص و احتساب، صبروتوکل، زہد و استغناء، ایثار وسخاوت، ادب و حیا، خشوع وخضوع کا پیکر ہوں اور اس کی ہمہ وقت دعوت وتبلغ کرتا ہوں۔ کیا میری غلطی یہ ہے کی دنیا پر آخرت کو ترجیح، رضائے الہی اور دیدار کا شوق، نبی اکرمﷺ سے محبت کا جذبہ، اعتدال فطرت، سلامتی ذوق، مخلوق پر رحمت و شفقت، کمزوروں کے ساتھ ہمدردی تحمل و بردباری، تواضع وخاکساری، شجاعت و بہادری خدا کے لیے محبت و نفرت اور اعتدال پسندی کی راہیں ہموار کرنے کا پوری انسانیت کو درس دیتا ہوں۔ کیا میری غلطی یہ ہے کہ برا معاملہ کرنے والے سے عفوو درگزر کرنا اور پھر صلہ رحمی کرنے کی عادت بنالیتا ہوں۔آخر میری غلطی ہے کیا؟
میں نے تو اپنے شاگردوں کو بھی یہی سکھاتا رہا کہ
عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی
یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نوری ہے نہ ناری ہے
میں تو پورے عالم اسلام کو یہ دعوت عام دیتا رہا کہ
یہی آئین فطرت ہے، یہی اسلاب فطرت ہے
جو ہے راہِ عمل میں گامزن، محبوب فطرت ہے
میری تو پوری زندگی کا حاصل یہ ہے کہ
قدم ہیں راہ الفت میں تومنزل کی ہوس کیسی
یہاں تو عین منزل ہے تھکن سے چور ہو جانا

شاید آپ کی نظر میں میری غلطی یہ ہو کہ میں علم و عمل کا گہوارہ ہوں، دین و یقین کا شہ پارہ ہوں، فہم و ذکا ء کا مہکارہ ہوں، حق وبیان کا نقارہ ہوں، نور و ضیا کا فوارہ، ہو رشد و ہدیٰ کا مینارہ ہو اخلاق و رضا کا امنگ پارہ ہوں۔یقین مانیے کہ دل آج جمعے کے پڑھنے کے بعد ہی بہت زیادہ افسردہ اور غمگین ہے کیونکہ اتنی زیادہ خوبیوں کے مالک پر قاتلانہ حملہ کرنا ہمارے لیے یقیناً ایک سوالیہ نشان ہے۔

اور کتنے علماء کی قربانیوں کی تمہیں ضروت ہیں؟ کیا اب تک تمہارا دل نہیں ٹھنڈا ہوا کہ ابھی تمہیں حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کے خون کی بھی ضرورت پڑ گئی ہے۔ جنہوں نے عمر بھر کسی کو بھی نہ اپنے قلم، نہ زبان اور نہ ہی ہاتھ سے ایذاء دی، ہمیشہ شریعت کے اصولوں کے مطابق حق بات کو حق انداز میں کہنے کا اپنا وتیرہ بنا رکھا تھا۔یقین مانیے کہ فتنہ گر اور بے بنیاد فتویٰ بازی، مسلک پرستی کے زہر میں بجھے ہوؤں کے بیچ شیخ تقی جیسے چند گنے چنے لوگ ہمارا آخری اثاثہ ہیں. خدار إن کی قدر پہچانیے اور حفاظت کیجئے گا، ایسی شخصیات صدیوں کے بعد ہی پیدا ہوتی ہیں۔اﷲ تعالیٰ حضرت شیخ صاحب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور ان کا سایہ تا دیر ہم پر قائم و دائم رکھے۔ آمین
 

Maryam Arif
About the Author: Maryam Arif Read More Articles by Maryam Arif: 1317 Articles with 1031683 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.