پاکستان میں تیار ہونے والی پہلی جدید سپورٹس بائیک٬ قیمت جانیے!

سوزوکی نے پاکستان میں اب تک کی سب سے جدید موٹرسائیکل 150 سی سی گکسرسپورٹس بائیک پیش کر دی ۔قیمت 5 لاکھ 39 ہزار سے 5 لاکھ 49 ہزار روپے تک ہوگی۔

جی این این کے مطابق پاکستان میں گاڑیاں اور موٹرسائیکل بنانے والی کمپنی سوزوکی کی جانب سے ملک کی تاریخی کی سب سے جدید ترین موٹرسائیکل مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کر دی گئی۔سوزوکی پاکستان نے 150 سی سی گکسر اسپورٹس بائیک مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کی ہے۔ سوزوکی گکسر پاکستان میں ہی تیار کی جانے والی پہلی سپورٹس بائیک ہے۔ ابتدائی طور پر نیلے رنگ کی سوزوکی گکسر کی قیمت 5 لاکھ 49 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ جبکہ دیگر رنگوں میں دستیاب سوزوکی گکسر کی قیمت 10 ہزار روپے کم ہوگی۔ جاپانی ساخت کی سوزوکی گکسر پاکستان سے قبل 10 مزید ممالک میں فروخت کیلئے پیش کی جا چکی ہے۔

جبکہ سوزوکی گکسر اب پاکستان میں بھی دستیاب ہوگی۔ سوزوکی کی دیگر موٹرسائیکلوں کی طرح سوزوکی گکسر بھی پاکستان میں تیار کی جائے گی۔ سوزوکی گکسر 150 سی سی انجن کی حامل اور 4 اسٹروک موٹرسائیکل ہے۔ سوزوکی گکسر کے فیول ٹینک میں 12 لیٹر تک کا پیٹرول بھرا جا سکتا ہے، جبکہ یہ موٹر سائیکل 130 کلو تک کا وزن برداشت کر سکتی ہے۔

YOU MAY ALSO LIKE: