مشرقی افریقہ کے ملک کینیا کے ریاضی اور فزکس کے ایک
استاد کو دنیا کا بہترین استاد قرار دے دیا گیا ہے۔
دبئی میں ہونے والے سالانہ’گلوبل ٹیچر پرائز‘ میں بہترین استاد 36 سالہ
پیٹرتبیچی کو بہترین استاد منتخب کیا گیا۔ ان کا تعلق میںکینسا کے ساحلی
صوبے رفت ویلے کے علاقے پوانی کے پسماندہ گاؤں سے ہے۔
اس ایوارڈ کا اہتمام ہر سال دبئی کی ’رکی فاؤنڈیشن‘ کی جانب سے دنیا بھر کے
ان استادوں کے لیے منعقد کیا جاتا ہے جو مشکلات کا شکار ہونے کے باوجود
احسن طریقے سے تعلیم کو آگے بڑھاتے ہیں۔
اس سال اس مقابلے میں دنیا بھر میں موجود 180 ممالک کے اساتذہ نے درخواستیں
جمع کرائی تھیں ۔ جس میں سے دنیا بھر کے 50 اساتذہ کو فائنل کیا گیا تھا۔
بہترین استاد کے انتخاب کے لیے فائنل کے دوسرے راؤنڈ میں صرف 10 اساتذہ کو
منتخب کیا گیا تھا جس میں فلسطین کی خاتون استاد سمیت یورپ و امریکی ممالک
کے اساتذہ بھی شامل تھے تاہم آخری مرحلے میں کینیا کے اقلیتی مسیحی استاد
36 سالہ پیٹر تیبچی کو گلوبل ٹیچر پرائز کے لیے منتخب کیا گیا۔ |