تلخ حقیقت

فیکٹری میں چھٹی ہو گئی تھی- واش بیسن پر ایک مزدور نے کالک اور تیل سے ملے ہاتھوں پر صابن لگاتے ہوۓ کھڑکی سے باہر دیکھا- چھوٹے چھوٹے بچے کوڑے دان میں سے چیزیں چن رہے تھے- اس نے برابر میں منہ دھوتے ہوےٴ دوست سے کہا "سارے بچے ایک سے ہوتے ہیں مگر ان کو دیکھو"-
دوست کو اپنا ماضی اور کام چور باپ یاد آگیا جو پیسوں کے لیے اس کی ماں کو مارتا تھا- تلخی سے بولا- "بچے دو طرح کے ہوتے ہیں- ایک وہ جنہیں باپ پالتا ہے اور دوسرے وہ جو باپ کو پالتے ہیں"-
 

Mukhtar Ahmed
About the Author: Mukhtar Ahmed Read More Articles by Mukhtar Ahmed: 70 Articles with 133010 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.