ایسا ہی ہوتا ہے

عمررسیدہ مرد نے لان میں رکھی کرسی اٹھا کر دور پھینکی اور گرج کر بولا- " میں یہاں آلو لگاؤں گا"-
"یہاں صرف شکرقندی لگے گی"- عورت بھی چنچنا کر چلائی اور میز الٹ دی- چائے کے برتن گھاس پر گر گئے- مرد نے غصے سے اس کا بازو پکڑا اور گھسیٹتا ہوا کوٹھی کے اندر لے گیا-
اگلے روز میں نے دیکھا وہ ہی مرد کدال سے زمین نرم کر رہا ہے- عورت کرسی پر بیٹھی چائے بنا رہی تھی- میں نے چوکیدار سے پوچھا- "صاحب کیا کررہے ہیں؟"-
اس نے جواب دیا "شکرقندی کے بیج لگا رہے ہیں"-

Mukhtar Ahmed
About the Author: Mukhtar Ahmed Read More Articles by Mukhtar Ahmed: 70 Articles with 133008 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.