سال 2019: دنیا کے 10 بہترین سیاحتی مقامات کونسے ہیں؟

سال 2019 کے دنیا کے بہترین سیاحتی مقامات کون سے ہیں؟ عالمی ادارے نے اس کی فہرست جاری کردی ہے جن میں لندن سرفہرست ہے۔

عالمی ادارے کی جاری کردہ اس فہرست کا مقصد موسم بہار کی تعطیلات سے قبل مسافروں کی توجہ ان مقامات کی جانب مرکوز کرانا ہے۔
 

image


فہرست کی بات کریں تو برطانوی دارالحکومت لندن دنیا کے 10 بہترین سیاحتی مقامات میں سرفہرست رہا جبکہ پیرس دوسرے، روم تیسرے، یونان کا جزیرہ کرٹ چوتھے، انڈونیشیا کا جزیرہ بالی پانچویں نمبر پر رہا۔
فہرست میں ایمپائر اسٹیٹ چھٹے، امریکا کے شہر لاس اینجلس ساتویں، سان فرانسسکو کے گولڈن گیٹ آٹھیوں، مراکش سٹی نویں اور دبئی دسویں نمبر پر رہا۔

غیر ملکی سیاحتی سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ مقامات کی درجہ بندی کی گئی ہے جبکہ فہرست میں شہروں کے ساتھ محفوظ ترین تفریح گاہوں کے نام بھی شامل کیے گئے۔

دبئی اور مراکش نے گزشتہ سال کی فہرست کے مقابلے میں اس سال ترقی کی ہے ۔

ان دونوں شہروں کے کئی مقامات کو غیرملکی سیاحوں نے محفوظ ترین قرار دیا ہے۔ اسی طرح امریکا کے شہر نیویارک تنزلی کے بعد 13ویں، ہینوے 15 اور ٹوکیو 16ویں پوزیشن پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق درجہ بندی میں نیچے آنے والے ممالک میں ہانگ کانگ اور سڈنی شامل ہیں ۔ جو غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز نہ بن سکا اس وجہ سے ہانگ کانگ درجہ بندی میں تنزلی کے بعد 22 ویں نمبر پر پہنچ گیا جبکہ سڈنی بھی چار درجے نیچے آگیا-

YOU MAY ALSO LIKE:

Call it a late wedding present. Last year's royal knot-tying between Prince Harry and Meghan Markle has delivered a much-needed boost to Brexit-addled London. The city has been named the best destination in the world in TripAdvisor's annual Traveler's Choice Awards, largely thanks to 2018's regal celebrations.