گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں خواتین ڈے کا انعقاد

عورت فاؤنڈیشن خواتین کے حوالے سے بہت اہم کارنامے سر انجام دے رہی ہے تعلیم ہنر روزگار اور اس طرح کے دیگر معاملات کے حوالے سے خواتین کو بہترین مواقع فراہم کر رہی ہے یہ تنظیم ایک غیر سیاسی ہے جو مستحکم بنیادوں پر خاموش اانقلاب لانے میں اپنا انتہائی اہمیت کا حامل کردار ادا کر رہی ہے اور جہد مسلسل سے اپنے مشن کو آگے بڑھائے جا رہی ہے اور خواتین کو ان کے حقوق سے متعلق ہر طرح کی آگاہی رہنمائی اور مدد فراہم کر رہی ہے اور ایسی ایسی جہگوں پر اپنے پروگرام منعقد کر کے خواتین کو ان کے حقوق سے متعلق آگاہی دے رہی ہے جہاں پر خواتین کو ان کی اہمیت کے بارے میں آگاہی دینے کیلیئے کوئی دیگر خاص انتظامات موجود نہیں ہیں احساس تنظیم اور عورت فاؤنڈیشن نے عورتوں کے حقوق پر آواز اٹھانے کا بیڑہ اپنے سر پر لے رکھا ہے عورت فاؤنڈیشن کے صدر چوھدری محمد الیاس اپنے علاقہ میں اس تنظیم کے حوالے سے اپنی زمہ داریاں بہت احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں وہ اپنی اس تنظیم کے زریعے سکولوں کے بچوں میں یونیفارم غریب اور مستحق افراد میں کپڑوں کی تقسیم زہین طلبہ و طالبات میں مقابلے کروانے اور ان کو اپنی قابلیت کے بل بوتے پر انعامات سے نوازنا ان کی زندگی کامشن بن چکا ہے وہ یہ تمام خدمات خدا کی رضا حاصل کرنے کی نیت سے انجام دے رہے ہیں جمعرات کے دن گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نوتھیہ میں احساس تنظیم اور عورت فاؤنڈیشن کے مشترکہ تعاون سے ایک خواتین ڈے کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں سٹیج سیکریٹیری کے فرائض ثمینہ شعیب نے ادا کیئے ہیں اس پر وقار تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے محترمہ فرح آغا سابق ایم پی اے رفعت سرور،سابق ایم پی اے تحسین فواد ،سینئر پریزیڈنٹ عورت فاؤنڈیشن رضیہ سلطانہ ،آرگنائزر شمائلہ تنویر، ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نوتھیہ محترمہ ماریہ زاہد تنظیم کے صدر چوھدری محمد الیاس اور پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلرسیداں خواتین ونگ کی صدر محترمہ میڈم نبیلہ انعام نے خصوصی طور پر شرکت کی ہے تقریب کے دوران سکول کے بچوں نے بہترین پرفارمنس پیش کر کے حاضر ین تقریب سے خوب داد وصول کی ہے تقریب کی مہمان خصوصی محترمہ فرح آغا نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ معاشرے میں خواتین کا کردار بہت اہمیت کا ھامل ہے خواتین کا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری ہے پڑھی لکھی عورت ہی اپنے حقوق کو اچھی طرح سمجھ سکتی ہے ہمارے وزیر اعظم عمران خان نے اب تک جتنے بھی فیصلے کیئے ہیں ان میں سب سے زیادہ خواتین کے حوالے سے ہیں اور اب تک جو قانون سازی ہو رہی ہے اس میں بھی خواتین کو ترجیح دی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت بہت جلد آپ لوگوں کو صحت کارڈ فراہم کر رہی ہے جس میں ساڑھے سات لاکھ تک کا علاج ممکن ہو سکے گا اور ان صحت کارڈ کے حوالے سے بھی خواتین کو ترجیح دی جائے گی میاں بیوی دونوں میں سے ایک کو صحت کارڈ ملے گا جس سے خواتین اور ان کے خاندان کو علاج و معالجے کی بہترین سہولیات حاصل ہو جائیں گی انہوں نے کہا ہے کہ میں سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں کے حساب سے مختلف سکولوں کے دورے کر چکی ہوں لیکن جتنا مزہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نوتھیہ میں آکر ملا ہے اتنا کسی بھی جہگہ نہیں ملا ہے میں سکول کی ہیڈ مسٹریس کو ان کی بہترین کارکردگی پر ان کو سلام پیش کرتی ہوں میں زیادہ دعوے تو نہیں کرتی ہوں لیکن اس سکول کے جتنے بھی مسائل ہیں ان کو حل کروں گی اس حوالے سے انہوں نے تنظیم کے صدر چوھدری محمد الیاس کی زمہ داری لگائی ہے کہ وہ سکول کے مسائل سے متعلق مجھ سے فوری طور پر میٹنگ کریں اور مجھے تمام مسائل سے آگاہ کریں جو بھی ممکن ہو سکا کروں گی تمام مہمانوں نے اپنے اپنے خطابات میں خواتین کو ان کے حقوق سے متعلق بہترین طریقے سے آگاہی فراہم کی ہے تنظیم کے صدر چوھدری محمد الیاس نے اعلان کیا کہ 25سے 30 سال کی عمر تک کی جو بھی خواتین ہمارے ساتھ کام کرنا چائیں ان کیلیئے ہمارا پلیٹ فارم موجود ہے ان کو ان کی خدمات کا معاوضہ بھی ملے گا انہوں نے سکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے اتنے تھوڑے وقت میں بہترین انتظامات کیئے ہیں سکول کی ہیڈ مسٹریس ماریہ زاہد نے اپنے خطاب میں بچیوں کی تعلیم کی اہمیت پر زور دیا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے سکول میں 350 سے زائد بچیاں زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہی ہیں ہم ان کو با اعتماد بنا رہے ہیں اور ان کو اتنا ٹیلینٹ فراہم کر رہے ہیں کہ وہ کہیں بھی جا کر اپنا آپ منوا سکیں گی سکول میں اتنی زیادہ تعداد میں بچیوں کی موجودگی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ لوگ ہمارے ادارے پر اعتماد کر ہے ہیں اور تعلیمی پالیسیوں کو پسند کر رہے ہیں انشاء الﷲ وہ وقت دور نہیں جب اس سکول کے رزلٹ سو فیصدتک پہنچ جائیں گئے تقریب میں علاقہ بھر سے خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ہے سکول کے بچوں نے اتنی اچھی پر فارمنس پیش کی ہے کہ سب حاضرین نے حیرت کا اظہار کیا ہے کہ ایک دیہات میں موجود سکول کی اتنی اچھی پرفارمنس کیسے ممکن ہوئی ہے سکول کی بچیوں نے تمام تر اداکاری اس بہترین انداز میں کی ہے کہ تمام سین بلکل اصلی لگے ہیں آخر میں علاقہ کی خواتین نے عورت فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے ایک ایسے علاقے میں خواتین کے حقوق کیلیئیے آواز بلند کی ہے کہ جہاں پر اس پہلے کبھی کوئی اس طرح کی تقریب منعقد نہیں ہو سکی ہے تقریب کی کوریج کیلیئے میڈیا ٹیم چوھدری محمد اشفاق، شہزاد رضا اور چوھدری جواد مجید نے کی ہے -

Muhammad Ashfaq
About the Author: Muhammad Ashfaq Read More Articles by Muhammad Ashfaq: 244 Articles with 169541 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.