اس میں کوئی شک نہیں کہ مولانا طارق جمیل کے چاہنے والے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود ہیں- یہی وجہ ہے ان کے یوٹیوب چینل ’طارق
جمیل آفیشل‘ سبسکرائبر کی تعداد لاکھوں میں ہے۔
|
|
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی عالم دین مولانا طارق جمیل کی خدمات کو تسلیم
کرتے ہوئے انہیں یوٹیوب کی جانب سے یوٹیوب کے مخصوص ’گولڈن پلے بٹن‘ کے
ایوارڈ سے نوازا گیا ہے-
یہ بٹن ان کی ویب سائٹ پر موجود ’طارق جمیل آفیشل‘ چینل پر ایک ملین (10
لاکھ) سے زائد سبسکرائبر ہونے کے اعزاز میں دیا گیا ہے جبکہ اس وقت چینل پر
ان کے چاہنے والوں کی تعداد 13 لاکھ سے زائد ہے۔
|
|
ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ کی طرف سے کسی چینل کو اس بٹن سے نوازنا ایک قسم
کے انعام کے ساتھ ساتھ اس بات کا اعتراف بھی ہوتا ہے کہ اسے سب سے زیادہ
مشہور چینلز میں شامل کیا گیا ہے۔
|
|
مولانا طارق جمیل کے اس چینل کو دیے گئے اعزازی بٹن کو مولانا طارق جمیل نے
خود کھولا اور اس کی ویڈیو بھی اپنے چاہنے والوں کے لیے شیئر کی-
|