موسم بہار ہمارے لیے اﷲ کی طرف سے ایک نعمت ہے۔ موسم
بہار کے آتے ہی پورے ملک میں خوشی کی لہر دوڑ اٹھتی ہے۔ اور موسم خوشگوار
ہوجاتا ہے۔ ہر طرف چہل پہل نظر آتی ہے۔خزاں کے باعث درختوں کے پتے جو جھڑ
جاتے ہیں بہار کی آمد کے ساتھ ہی دوبارہ سے درختوں کی ٹہنیوں سے رونما ہوتے
ہیں۔ مختلف مقامات میں بہار کے موسم کو خوش آمدید کرنے کے لیے پھولوں کی
نمائش لگائی جاتی ہے۔ موسم بہار میں ہر طرف سبزہ ہی سبزہ نظر آتا ہے۔ بہار
کی آمد سے ہر طرف رونق نظر آتی ہے۔ لوگ بہار کے موسم سے متاثر ہوتے ہیں۔لوگ
صبح کے وقت سیر کو نکل کر قدرت کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ٹھنڈی
ٹھنڈی ہوا کے مزے لیتے ہیں۔
بہار کے موسم کی آمد کے ساتھ ہی اکثر بارشوں کا سلسلہ بھی شروع ہوجاتا
ہے۔بارشوں کی وجہ سے فصلوں کی پیداوار میں بھی تیزی آتی ہے۔صبح کے وقت جب
سورج طلوع ہوتا ہے تو شبنم کے قطرے موتیوں کی طرح چمک رہے ہوتے ہیں۔انسان
کے ذہن اور دل پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ موسم بہار میں ہر طرف رنگ برنگے پھول
اور خوشیاں نظر آتی ہیں۔ اس میں بہار کا موسم سب سے زیادہ پسند کیا جاتا
ہے۔ بہار میں لوگوں کے رویوں میں بھی امن اور سکون ملتا ہے۔ لوگوں کے دل
خوش ہوتے ہیں۔ رنگ برنگے پھول لوگوں کی توجہ کا مرکز ہوتے ہیں۔ پھول دلکش
مناظر پیش کرتے ہیں۔ بہار کی آمد کے ساتھ ہی موسم معتدل ہوجاتا ہے۔ نہ
زیادہ گرمی ہوتی ہے اور نہ ہی زیادہ سردی۔ ہر طرف ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں چل
رہی ہوتی ہیں۔
بہار کا موسم اﷲ کی طرف سے دیا گیا وہ موسم ہے جس کی اہمیت سے انکار نہیں
کیا جاسکتا۔یہ موسم اپنے ساتھ مختلف رنگ لے کر آتا ہے۔ جس کی خوبصورتی سے
ہر انسان اپنے ذوق کے مطابق لطف اندوز ہوتا ہے۔ موسم بہار کی آمد پر خواتین
کے شوق قابل دید ہوتے ہیں۔ خواتین رنگ برنگے اور آنکھوں کو اچھے اور بھلے
دیکھنے والے ملبوسات زیب تن کرتی ہیں۔ بچے، نوجوان،مرد، خواتین اور بوڑھے
ہر عمر کا شخص اپنے ذوق کے مطابق موسم بہار سے لطف اندوز ہوتا ہے۔ بہار کا
موسم مارچ اور اپریل تک رہتا ہے۔دنیا بھر میں موسم بہار کو بہت اچھے انداز
سے خوش آمدید کہا جاتا ہے۔ 20 مارچ کو بہار کی آمد پر بے شمار ممالک میں
جشن نوروز منایا جاتا ہے۔ جس سے مراد بہار کا استقبال کرنے کا دن ہے۔
ہندو مذہب کا مشہور تہوار ہولی بھی بہار کے موسم کے آغاز میں منایا جاتا
ہے۔اس روز لوگ سفید لباس پہن کر ایک دوسرے پر رنگ پھینک کر محظوظ ہوتے ہیں۔
جاپان میں بہار کا استقبال چیری بلاسم فیسٹیول سے کیا جاتا ہے۔ جاپان کے
ساتھ ساتھ امریکہ میں بھی چیری بلوسم فیسٹیول منایا جاتا ہے۔تھائی لینڈ میں
لوگ ایک دوسرے پر پانی پھینک کر موسم بہار کو مناتے ہیں۔ اور خوش آمدید
کہتے ہیں۔ اور اس کے لئے واٹر فیسٹیول کو منعقد کیا جاتا ہے۔بہار کے موسم
میں ہر طرف چرند پرند ہر جاندار خوش و خرم نظر آتا ہے۔ بہار کے موسم کو
تمام موسموں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ ہر علاقے اور خطے کے لوگ بہار کے موسم
کو اپنے اپنے رواج اور انداز سے خوش آمدید کہتے ہیں۔غرض یہ کہ ٗ موسم بہار
کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ انسان کی زندگی اور مزاج میں خوشیاں لانے
والا موسم بہا رہی ہے۔ |