گاڑیوں کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے جس کی
وجہ سے کار ڈیلرز پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔ ڈالر کی قیمت میں اضافہ کیا
ہوگیا مقامی کار ساز کمپنیوں کو جیسے بہانہ ہی مل گیا. موقع سے فائدہ
اٹھاتے ہوئے گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔
|
|
گزشتہ چھ ماہ کے دوران گاڑیوں کی قیمتوں میں چار سے پانچ مرتبہ اضافہ ہوچکا
ہے۔ کار ساز کمپنیوں نے مختلف گاڑیوں کے ماڈلز کی قیمتوں میں ایک لاکھ سے
پانچ لاکھ تک کا اضافہ کیا ہے، سوزوکی نے مختلف گاڑیوں کے نرخ دس ہزار سے
لے کر ایک لاکھ روپے تک بڑھا دیئے ہیں۔
سوزوکی
نوٹیفیکیشن کے مطابق سوزوکی مہربان وی ایکس دس ہزارروپے اضافے کے بعد 7
لاکھ 99 ہزار کی ہوگئی جبکہ سوزوکی مہران وی ایکس آر بیس ہزارروپے اضافے
سے8 لاکھ 80 ہزار، سوزوکی ویگن آر وی ایکس آر40 ہزار کے بعد 12 لاکھ 64
ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔
سوزوکی ویگن آروی ایکس ایل 30 ہزار روپے قیمت بڑھنے کے بعد 13 لاکھ 44
ہزارروپے، سوزوکی کلٹس وی ایکس آر30 ہزار روپے اضافے سے 14 لاکھ 40 ہزار
روپے، سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل 20 ہزار روپے اضافے کے بعد 15 لاکھ 51 ہزار
روپے کی ہوگئی، سوزوکی بولان 20 ہزار روپے اضافے سے8 لاکھ 74 ہزار، سوزوکی
کارگو وین 20 ہزار اضافے کے بعد 8 لاکھ 40 ہزار، سوزوکی راوی 20 ہزار روپے
اضافے کے بعد7 لاکھ 96 ہزار روپے کی ہوگئی ہے ۔
سوزوکی اے پی وی1 لاکھ اضافے کے بعد 31 لاکھ 40 ہزار،سوزوکی سیاز آٹومیٹک 1
لاکھ کے اضافے سے 23 لاکھ روپے، سوزوکی سیاز مینویل ٹرانسمیشن 1 لاکھ روپے
کے اضافے سے 21 لاکھ 60 ہزار اور سوزوکی جمنی 1 لاکھ کے بعد 24 لاکھ 93
ہزار کی ہو گئی ہے۔
|
|
ہنڈا کمپنی
ہنڈا کمپنی نے بھی گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں ساٹھ ہزار سے پچاسی
ہزار تک کا اضافہ کیا ہے، نوٹیفیکیشن کے مطابق ہنڈا سٹی 1300 سی سی مینویل
ٹرانسمیشن 65 ہزار روپے اضافے کے بعد 19 لاکھ 19 ہزار، ہنڈا سٹی 1300 سی سی
آٹومیٹک 65 ہزار کے اضافے کے بعد 20 لاکھ 59 ہزار روپے کی ہوگئی، ہنڈا سٹی
1500 سی سی مینویل ٹرانسمیشن 65 ہزار اضافے سے 19 لاکھ 79 ہزار، ہنڈا سٹی
1500 سی سی آٹو میٹک 65 ہزار کے اضافے کے بعد 21 لاکھ 19 ہزار روپے کی ہو
گئی ہے، ہنڈا سٹی 1500سی سی ایسپائیر مینویل 70 ہزار کے بعد 21 لاکھ 34
ہزار روپے، ہنڈا سٹی 1500سی سی ایسپائیر آٹومیٹک 70 ہزار کےاضافے سے 22
لاکھ 74 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔ ہنڈا بی آروی سی وی ٹی50 ہزار کے اضافے کے
بعد 24 لاکھ 34 ہزار روپے اور ہنڈا بی آروی ایس سی وی ٹی 85 ہزار کے اضافے
سے 25 لاکھ 69 ہزار کی ہوگئی ہے۔
گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے پر کار ڈیلرز نےتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا
کہ پہلے ہی ٹیکسوں کے باعث کاروبار بری طرح متاثر ہورہا ہے۔ اب گاڑیوں کی
قیمتوں میں اضافے سے رہی سہی کثر بھی پوری ہوجائے گی۔
کار ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومت آٹو سیکٹر کو ریگولیٹ کرے تاکہ مقامی کار
ساز کمپنیاں من مانی نہ کریں اور گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرسکیں۔
کار ڈیلرز ہوں یا گاہک، حکومت سے مطالبہ کرتے نظر آتے ہیں کہ گاڑیوں کی
قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
|
|
Autos News Updates |