سمرسیٹ: وہ علاقہ جہاں سیبوں کی بارش ہوتی ہے

فوٹو گرافر مٹیلڈا ٹیمپرلی نے ایک سال سمرسیٹ میں بسنے والے افراد اور کھیتی باڑی سے منسلک لوگوں کی زندگی کی معلومات اپنی دلکش اور جاذب نظر بلیک اور وائٹ تصویروں کے ذریعے جمع کرنے میں صرف کیا ہے۔
 

image
گلاسٹنبری میں عوام موسمِ گرما کے آغاز پر جمع ہیں
 

سنہ 2017 میں گلاسٹنبری میں واقع رورل لائف میوزیم نے مٹیلڈا ٹیمپرلی سے درخواست کی کہ اگر وہ ایک سال اس طرح بتائیں کہ ہر ماہ میں سے ایک دن وہ سمرسیٹ کی تصویر کشی کریں اور ہر اس چیز کو کیمرے میں قید کریں جو انھیں دلچسپ معلوم ہو۔

ٹیمپرلی نے اپنے اس پراجیکٹ میں اس علاقے کو اپنی توجہ کا مرکز بنایا جہاں وہ پلی بڑھی تھیں، یعنی بارو ہل۔

اپنے کام کے بارے میں ٹیمپرلی کا کہنا ہے کہ سمرسیٹ لیولز میں مشہور صنعتوں جیسا کہ چیڈر پنیر تیار کرنے والے، کوئلہ کھودنے والے، سیب کی شراب تیار کرنے والے اور بانس کے درخت کی شاخوں سے مصنوعات تیار کرنے والوں کے علاوہ میں نے نئی صنعتوں اور سماجی گروہوں کی تصاویر کو اپنے اس کام میں شامل کیا ہے۔

ان کے پراجیکٹ سے لی گئی چند تصاویر ملاحظہ کیجیے۔
 

image
صوفیا کیمبل ٹِنکرز ببل میں فصل کاٹنے والے اوزار سے سبزہ زار میں گھاس کی کٹائی کی تیاری کر رہی ہیں۔ ٹِنکرز ببل درختوں سے بھرا ایک علاقہ ہے جس میں اپنے ہاتھوں سے تیار کیے گئے گھر ہیں اور یہاں بجلی سورج اور ہوا کی مدد سے بنائی جاتی ہے
 
image
سیب سے شراب تیار کرنے والے روجر ویلکن کے داغدار ہاتھ۔ یہ شراب ایک زمانے میں سمرسیٹ کی دیہی زندگی میں کرنسی کی طور پر استعمال ہوتی ہے۔ اس کے ذریعے تنخواہوں کی ادائیگی، ٹیکس اور کرایہ ادا کیا جاتا تھا
 
image
برو ہل میں ایک مشین کے ذریعے درختوں سے سیب اتارے جا رہے ہیں
 
image
برطانیہ میں قدیم طریقے سے مچھلی کا شکار کرنے والے ایڈین سیلیک برج واٹربے پر جال باندھتے ہوئے۔ وہ ہاتھ سے تیار کردہ لکڑی کے ایک اوزار کے ذریعے کیچڑ سے بھرپور سطح پر بغیر ڈوبے اپنے جال تک پہنچتے ہیں جہاں سے وہ پکڑی گئی مچھلیاں اکھٹی کرتے ہیں
 
image
برینٹ نول میں واقع ویسٹ کروفٹ سائیڈر فارم میں لین انگرم کے فارم پر شہد کی مکھیوں سے نزدیک سے لی گئی تصویر
 
image
سمرسیٹ لیولز میں اگنے والا بید ٹوکریاں، باڑیں، پنجرے، گرم گیس کے غبارے میں کھڑے ہونے والے پینل، تابوت، بئیر سکن ٹوپیاں وغیرہ بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔ میلکوم مسگرؤو اور جان ڈائیر کو بید کی فصل کاٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
 
image
گلیسٹنبری میں واقع چیلیس ویل گارڈنز میں بیلٹین تہوار کی خوشی آگ کا آلاؤ روشن ہے۔ اس موقع پر نئی شروعات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے لوگوں کو آگ پر سے کودنے کی دعوت دی جاتی ہے
 
image
گلیسٹنبری ٹور میں علاقہ مکین اور مہمان سورج کے طلوع کا نظارہ کرتے ہوئے
 
image
ڈان فرینکلن 124 برس قدیم شاہ بلوط کے درخت کی کٹائی کے لیے اپنا آرا تیار کرتے ہوئے۔ اس بلوط سے سمرسیٹ میں سیب کی شراب رکھنے والا ڈرم بنایا جائے گا۔
 
image
باتھ اینڈ ویسٹ زرعی میلے میں موجود مینڈھا۔ یہ میلہ سنہ 1852 سے منعقد کیا جا رہا ہے
 
image
ٹیمپل روزبڈ اور گریس تصویر کے لیے پوز دیتے ہوئے۔ انھوں نے باتھ اینڈ ویسٹ زرعی میلے میں ’بیل کے نوعمر رکھوالے` کی کیٹگری میں اول انعام حاصل کیا ہے
 
image
شمالی سمرسیٹ لیولز کے تین گز نیچے نباتاتی کوئلہ ہے۔ کرس ڈرسٹن کوئلے کے پہاڑ پر کھڑے دیکھے جا سکتے ہیں۔ ڈرسٹن خاندان 200 ایکڑ کوئلے پر مشتمل رقبے کا مالک ہے۔ کوئلے کی کھدائی سمر سیٹ کی قدیم ترین صنعتوں میں سے ہے
 
image
پنیر تیار کرنے والے ٹام کیلور ویسٹ کومب ڈیری فارم میں موجود ہیں۔ اس چھوٹی سے ڈیری فارم میں سالانہ 100 ٹن کے قریب روایتی پنیر بنائی جاتی ہے
 
image
ایورکریچ میں تنی ہوئی رسی پر چلنے والوں کے کنونشن، نو سٹرنگز آن اے شوسٹرنگ، میں ایڈم اوکانر میکماہون کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کنونشن میں پوری دنیا سے رسی پر چلنے والے افراد شریک ہوتے ہیں
 


میٹلڈا کی تصاویر کی نمائش یکم جون تک جاری رہے گی


Partner Content: BBC URDU

YOU MAY ALSO LIKE:

“This book has come to resemble a love letter to our ever-evolving Somerset landscape,” writes the photographer Matilda Temperley in the introduction to her book Somerset: A View From The Hill. Having grown up on the edge of the Levels, a coastal wetland bounded by the magnificent Mendips,