بہت سے شادی شدہ مرد آفسوں میں، بازاروں میں اور دوسری
جگہوں پر خواتین سے متاثر نظر آتے ہیں اور اس سلسلے میں اخلاقی حدوں سے بھی
گزر جاتے ہیں- بسا اوقات انھیں اس کی پاداش میں سخت بے عزتی کا بھی سامنا
کرنا پڑ جاتا ہے- یہ معاشرتی برائی ہے. کردار کی کمزوری ہے یا کچھ اور ؟
میرے خیال میں تو یہ ایک ذہنی مرض ہے- اس مرض میں مبتلا شخص کو ہر وہ عورت
خوبصورت اور پرکشش نظر آتی ہے جو غیر ہوتی ہے- بیوی کی خوبصورتی اسے متاثر
نہیں کرتی کیوں کہ وہ غیر نہیں ہوتی"- |