چھوٹے میاں کا بڑا شکوہ

وہ رات گئے گھر آیا - موڈ خراب تھا، جوئے میں لمبی رقم ہار گیا تھا- بیوی کے پوچھنے پر غصہ کرنے لگا - چیزیں اٹھا کر پھینکیں تو شور شرابے سے چھ سالہ بیٹے کی آنکھ کھل گئی - باپ کو اشتعال میں دیکھا تو سہم گیا اور خوف سے رونے لگا- یہ روز کا معمول تھا- صبح بیوی ناراض ہو کر ماں کے گھر پہنچ گئی- نانی نے نواسے کو گود میں لینا چاہا تو وہ بولا "میں آپ سے کبھی بات نہیں کروں گا، امی کی شادی کے لیے آپ کو اور کوئی نہیں ملا تھا "-
 

Mukhtar Ahmed
About the Author: Mukhtar Ahmed Read More Articles by Mukhtar Ahmed: 70 Articles with 132668 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.