ایمیزون ہزاروں سیٹلائٹس خلا میں کیوں بھیج رہا ہے؟

بالآخر ایمیزون نے براڈ بینڈ انٹرنیٹ کے حصول کے لیے خلا میں ہزاروں کی تعداد پر مشتمل مصنوعی سیارچے بھیجنے کا اعلان کر ہی دیا ہے۔
 

image


ایمیزون کی جانب سے 3000 سے زائد سیٹلائٹ زمین کے نچلے مدار میں روانہ کئے جائیں گے۔ اس منصوبے کو ’پروجیکٹ کائپر‘ کا نام دیا گیا ہے جس کے ذریعے دنیا بھر میں تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا۔

ایمیزون کا خلا میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ مصنوعی سیارچے میں بھیجنے کا مقصد دنیا کے وہ علاقے جو انٹرنیٹ سے محروم ہیں ان تک یہ سہولت فراہم کرنا ہے ۔

دوسری جانب لیوسیٹ اور کینیڈا کی ٹیلی سیٹ نے بھی اس قسم کی منصوبہ بندی پیش کی ہیں- تاہم انہوں نے چھوٹے چھوٹے ہزاروں سیٹلائٹ پر مبنی منصوبہ تیار کیا ہے- یہ سیٹیلائٹ لیزر اور کمپیوٹر چپ ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسے ہی مطلوبہ نتائج فراہم کریں گے-
 

image


اس کے علاوہ ایمیزون کو اس حوالے سے ایلون مسک کی راکٹ کمپنی اسپیس ایکس اور ون ویب کمپنی کی طرف سے بھی سخت مقابلے کا سامنا ہے اور آنے والے دنوں میں یہ مقابلہ مزید بڑھے گا کیونکہ ون ویب دو ماہ قبل ہی اپنے چھ سیٹلائٹ خلا میں روانہ کرچکی ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

Amazon is entering the satellite-broadband race. It will launch 3,236 satellites in low Earth orbit to bring high-speed, affordable internet across the world. The Amazon effort, codenamed Project Kuiper, first became public through regulatory filings with the International Telecommunications Union.