مجھے کیوں بھیجا گیا

اس دنیا میں انسان کو کسی نہ کسی مقصد کے تحت بھیجا جاتا ہے کیونکہ دنیا میں بھیجی گئی ہر شے کے پیچھے کوئی نہ کوئی مقصد ضرور ہوتا ہے جب انسان شعور پاتا ہے تو سب سے پہلے اس کے ذہن میں یہ سوال ضرور اٹھتا ہے کہ مجھے کیوں بھیجا گیا؟ میں کون ہوں؟ میرے دنیا میں آنے کا کیا مقصد ہے؟

ہر انسان دوسروں سے مختلف ہوتا ہے ان میں موجود صلاحیتیں بھی مختلف ہوتی ہیں۔ اس لیے ہر انسان ایک جیسا نہیں ہوتا اور نہ کبھی ہو سکتا ہے۔ ایک انسان ایک بہترین شخصیت تب ہی بن سکتا ہے جب وہ اپنے اندر کی صلاحیتوں کو ابھار کر باہر لائے اور آپنی زندگی کے مقصد کو پورا کرنے کا عزم کرے اور اس کے لیے کوششیں کریں کیونکہ آپ کی زندگی میں آنے کا مقصد آپ کی کامیابی کی گواہی دیتا ہے لہذا آپ اپنے مقصد میں کامیاب ضرور ہو سکتے ہیں۔

اگر آپ ایسا نہیں کریں گے تو آپ اپنے آپ کو ضائع کر دیں گے اس لئے زندگی کو پر جوش انداز سے جیئے، اونچے خواب دیکھیں اور خوابوں کو پورا کرنے کا عزم کریں۔
"عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی
یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نوری ہے نہ ناری ہے۔"
 

Afrah Imran
About the Author: Afrah Imran Read More Articles by Afrah Imran: 22 Articles with 44088 views She is a student of Mass Communication studying from Virtual University of Pakistan. In 2017, when she was XI student she started writing articles on .. View More