چین کا ایک اور کارنامہ منظرعام پر آگیا ۔ شہریوں کے لیے
ائیرشپ تخلیق کرلی گئی جس کی آزمائشی پرواز کا کامیاب تجربہ کیا گیا اور
2020 میں اس انیر شپ پرواز کا آغاز شہریوں کے لیے بھی کر دیا جائے گا ۔
یہ ائیر شپ ایک وقت میں 840 کلو گرام کا وزن اٹھا سکتا ہے اور اس شپ میں
ایک ساتھ 10 افراد کی سفر کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ ائیر شپ تقریباً 24
گھنٹے تک 3050 میٹر کی بلندی میں لگاتار اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
|
|
اس ائیر شپ کا نظام تقریباً ہوائی جہاز کی طرح ہی ہے۔ اس میں موجود وائرلیس
سسٹم کے ذریعے ماہرین کنٹرول روم سے پائلٹ کو ضرورت کے مطابق ہدایات دیں گے
جیسے ہوائی جہاز میں دی جاتی ہیں۔
3500 مکعب فٹ حجم کے ایئر شپ کے کامیاب تجربے کے بعد ماہرین نے خوشی کا
اظہار کیا اور چین کے محکمہ قومی دفاع کی جانب سے عوام کو یہ خوشخبری سنائی
گئی کہ آنے والے دنوں میں اندرون ملک سفر کرنے کے لیے کم پیسوں میں ایئر شپ
کی یہ سواری تمام شہریوں کے لیے میسر ہوگی۔
تاہم چینی حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس ایئر شپ کے آغاز سے پہلے سول ایوی
ایشن حکام سے اجازت لینی ہوگی تاکہ اس ایئر شپ کو جلد سے جلد فضائی پروازوں
کے لیے استعمال کیا جاسکے ۔
|