پاکستانی پائلٹس ان جنگی طیاروں کے ماہر نکلے جنہیں بھارت خرید رہا ہے

پاکستانی پائلٹس نے بھارت کے جنگی طیارے گرا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا نہ صرف پاکستان ں بلکہ دنیا بھر میں منوایا ہے۔ اسی حوالے سے بھارتی میڈیا پر یہ خبر نشر ہونے کے بعد کہ پاکستانی پائلٹس بھی رافیل طیارے اڑا سکتے ہیں بھارتی فوج اور مودی سرکار کے ہوش اڑاد ئیے ۔
 

image


بھارت میں ایک میڈیا کی رپورٹ کےمطابق پاکستانی پائلٹس نے 2017 میں قطر ایئر فورس کے رافیل اڑانے کے لیے فرانس میں باقاعدہ رافیل طیارے اُڑانے کی ٹریننگ حاصل کی تھی ۔

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے رافیل طیاروں کی موجودگی کی اہمیت پر اس وقت زور دیا تھا جب پاکستان نے بھارت کے دو لڑاکا طیارے مار گرائے تھے اور ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار بھی کر لیا تھا-

اس وقت بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ اگر آج ہمارے پاس رافیل طیارے ہوتے تو ہماری یہ حالت ہرگز نہ ہوتی-
 

image


بھارت کو رافیل طیارے ستمبر میں فرانسیسی کمپنی کی جانب سے فراہم کر دیے جائیں گے۔

دوسری جانب ایک روز قبل ہی بھارت کی سپریم کورٹ نے رافیل طیاروں کی ڈیل کے خفیہ دستاویزات کی جانچ پڑتال کا حکم سنایا ہے جس کے بعد مودی سرکار کو طیاروں کی خریداری میں کرپشن کے الزامات کا سامنا ہے۔

YOU MAY ALSO LIKE:

A fresh controversy has erupted over India’s Rafale warplanes deal with France, after Kolkata’s Telegraph newspaper broached on Thursday the possibility of Pakistani pilots having trained on similar planes sold to Qatar. In a follow up to the news item, NDTV checked up with the French embassy about the claim, which denied that Pakistani pilots had been trained to fly the Rafale planes.