ٹریفک

میں ٹریفک کے مسلے کو سب سے اگے رکھنا چاہتی ہوں ہمارے ملک میں ٹریفک ایک اہم مسلہ ہے جس پر غور کرنا بیحد ضروری ہے ملک کے سکوں اور امن کے لئے ٹریفک کے نظام کو ٹھیک کرنا حکومت اور عوام دونو کا فرض ہے

میں آپ کی توجہ اس مسلئے پر دلانا چاہتی ہوں کہ ہمارے ملک میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ٹریفک ہے جوختم نہیں ہو رہا ہے بلکہ ٹریفک کا نظام بڑھتا چلا جارہا ہے ٹریفک ایک ایسا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے ہمارے ملک کے لوگوں کی جانیں بھی جارہی ہیں ٹریفک کا حد سے زیادہ بڑھنا بہت خطرناک ہے کیونکہ اس کی وجہ سے حادثات ہورہے ہیں جیسے جیسے ٹریفک بڑہ رہی ہے ویسے ہی حادثات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ جب گاڑیوں کی رفتار تیز ہوگی سڑک پر رشک کا عالم ہوگا تب حادثات ہونگے اسی وجہ سے ہماری سڑک خطرناک ہو رہی ہیں دن بہ دن۔اسکی دوسری وجہ یہ بھی ہے کہ ہم ٹریفک قوانین کو اپنا بھی نہیں رہے ہیں حکومت نےٹریفک قوانین ہمارے لیے بنائے ہیں لیکن شاید ہم نے ان قوانین کو اپنا نے سے انکار کر دیا ہے نہ ماننے کی قسم کھائی ہوئی ہے اور شاید اسی وجہ سے خطرناک سڑکیں اور تیز رفتار گاڑیاں حادثات کی وجہ بنتی ہیں یہ مسلہء زیادہ تر کراچی،لاہور،پشاور وغیرہ میں ہے ٹریفک کی وجہ سے ہوا آ لودگی میں بھی اظعفا ہو رہا ہے لوگوں کو تازہ ہوا نہیں مل پارہی ہے اور اس کی وجہ سے بھی لوگ بیماری کا شکار ہورہےہیں کیونکہ گاڑیوں سے نکلی ہوئی گیس لوگوں کی صحت کے لیے بیماری کا باعث بن رہی ہیں ٹریفک کی ایک وجہ یہ بھی نکلتی ہے کہ لوگ بہت جلدی میں ہوتے ہیں سڑک پر ہر کسی کو جلدی ہوتی ہے ہر کسی کو آگے سے آگے نکلنا ہوتا ہے لوگوں کی جلد بازیاں بھی حادثات کا سبب بنتی ہیں ہماری حکومت اور ٹریفک پولیس کو اس مسلئے پر کام کرنے کی شدید ضرورت ہے کیونکہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جو کم نہیں ہو رہا بلکہ بڑھتا چلا جارہا ہے ہماری حکومت کو چاہیے کہ وہ ان خراب سڑکوں کو ٹھیک کروائے اور اچھی سڑکیں بنوائے اور اسکول،کالج اور دفتر کے کھلنے اور بند ہونے کے اوقات الگ الگ ہو تاکہ سڑکوں پر صبح کے وقت زیادہ ٹریفک نہ ہو۔ہماری حکومت کو چاہیے کہ وہ یہ سارے کام جلد سے جلد کرے اور لوگوں پر سختی کرے کہ وہ ان سارے قوانین کو اپنائے اور عوام کو بٹ چاہیے کہ وہ جلد بازی سے کام نہ لیں بہت اطمینان کے ساتھ گاڑی چلانے اور گاڑی چلاتے وقت ہر کسی کو آگے نکلنے کا موقع دیں۔میری حکومت سے درخواست ہے کہ وہ میرے اس مسلئے پر غور کریں اور ٹریفک کے اس نظام کو بہتر بنا کر مجھے شکریہ کا موقع دیں۔

Fasiha umer
About the Author: Fasiha umer Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.