جرمن پولیس نے ایک ایسی بہت مہنگی لیکن انتہائی چمکیلی
پورشے سپورٹس کار سڑک سے اتار کر اپنے قبضے میں لے لی ہے، جو کسی بھی روڈ
پر ’دوسرے ڈرائیوروں کے لیے خطرناک‘ تھی کیونکہ وہ دیکھنے والوں کی آنکھیں
چندھیا سکتی تھی۔
جرمن دارالحکومت برلن سے ملنے والی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی
رپورٹوں کے مطابق یہ واقعہ شمالی جرمنی کے بندرگاہی شہر ہیمبرگ میں پیش آیا،
جو جرمنی کا ایک وفاقی صوبہ بھی ہے۔
ہیمبرگ سے شائع ہونے والے اخبار ’مورگن پوسٹ‘ نے اپنی جمعہ بارہ اپریل کی
اشاعت میں لکھا کہ یہ کار پورشے کی پانامیرا ماڈل کی ایک ایسی کار تھی، جس
پر انتہائی چمکیلا ’کروم کور‘ لگا ہوا تھا۔
|