کب تک لگتے رہیں گے بہتان۔۔۔۔۔قسط 1

دین اسلام کے پیروکار مسلمانوں نے اپنے دین کو بہت سے فرقوں میں تقسیم کر رکھا ہے۔۔۔

غور کیا جائے تو تمام تر مسلمان خواہ ان کا تعلق کسی بھی فرقہ سے ہو بنیادی عقائد سب کے ایک ہی ہیں، بنیادی عقائد میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:

1)اللہ تعالیٰ ایک ہے، اس کا کوئی شریک نہیں۔
2)حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالیٰ کے آخری نبی اور رسول ہیں۔
3)قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ آخری کتاب ہے جو قیامت تک کے لوگوں کے لیے ہدایت حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔
4)قیامت ایک روز ضرور آئی گی اور اس دن سب کو اللہ تعالیٰ کو اپنے اعمال کا حساب دینا ہوگا۔

مسلمانوں نے فرقے کس بنا پر بنائے شاید اس کی ٹھوس وجہ موجود نہیں۔۔

اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا ہے کہ: اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور آپس میں تفرقہ مت ڈالو۔

اس ایک آیت سے ہمیں علم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ یہ جانتا تھا کہ مسلمان آپس میں فرقہ بندی کرلیں گے جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے آج سے چودہ سو سال پہلے قرآن میں ہمیں اس سے منع فرما دیا۔۔

جاری ہے۔
Qaumi Khabrien Online
About the Author: Qaumi Khabrien Online Read More Articles by Qaumi Khabrien Online: 40 Articles with 40534 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.