گزشتہ روز بھارت میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے چکر میں ایک
19 سالہ نوجوان سلمان گولی کا نشانہ بننے کی وجہ سے اپنی قیمتی جان سے ہاتھ
دھو بیٹھا۔
|
|
تفصیلات کے مطابق بھارت کے علاقے جعفر آباد کا رہائشی سلمان اپنے دو
دوستوں کے ہمراہ انڈیا گیٹ کی سیر کو گیا جہاں سے واپسی پر اس کے ایک دوست
سہیل نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا کہا اور ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے سلمان کی
جانب پستول کا رخ کر دیا تاہم غلطی سے پستول سے گولی چل گئی۔
گولی سلمان کی گردن میں جا لگی اور سلمان کا کافی خون بہہ گیا۔ یہ صورتحال
دیکھ کر سلمان کے دوست سہیل اور عامر اسے اسپتال کے بجائے اپنے قریبی عزیز
کے گھر لے گئے جہاں سہیل نے خون کے دھبوں کی وجہ سے اپنے کپڑے تبدیل کیے-
بعد ازاں سلمان کو اسپتال لے جایا گیا مگر تاخیر کی وجہ سے جان نہ بچائی
جاسکی اور ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کر دی-
پولیس نے دونوں دوستوں کو گرفتار کرلیا ہے اور ان پر قتل کے ثبوت مٹانے کا
الزامات عائد کیے گئے ہیں- پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر سیہل اور عامر
برقت سلمان کو اسپتال منتقل کردیتے تو شاید سلمان کی جان بچ سکتی تھی۔
|
|
واضح رہے کہ حال ہی میں بھارت میں اس ایپ کو نوجوانوں کی بے راہ روی کا سبب
قرار دیتے ہوئے اس ایپ پر پابندی بھی عائد کی گئی ہے-
|