وزیرِ خزانہ اسد عمر کا استعفے کا اعلان

پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمر نے اپنی وزارت چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جمعرات کو سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے بیان میں انھوں نے کہا کہ وہ اپنی وزارت سے الگ ہو رہے ہیں۔
 

image


اسد عمر نے اپنے پیغام میں کہا ’وزیرِ اعظم کابینہ میں ردوبدل کے نتیجے میں چاہتے ہیں کہ میں وزارت خزانہ کی جگہ پیٹرولیم کا قلمدان سنبھال لوں۔ لیکن میں نے ان کی مرضی سے فیصلہ کیا ہے کہ میں کابینہ میں کوئی بھی عہدہ نہیں لوں گا۔‘

ان کا مزید کہنا تھا ’مجھے یقین ہے کہ عمران خان پاکستان کی واحد امید ہیں اور انشااللہ نیا پاکستان ضرور بنے گا۔‘
 


البتہ کابینہ ڈویژن کی طرف سے ابھی تک اسد عمر کے مستعفی ہونے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

اسد عمر سمیت چند دیگر وزارء کی وزارتیں تبدیل کرنے کے بارے میں چند روز سے میڈیا میں خبریں گردش کر رہی تھیں، تاہم وفاقی حکومت نے ان رپورٹس کو کئی بار مسترد کیا تھا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب وزیر خزانہ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔
 


یہ اس معاملے پر ابتدائی رپورٹ ہے، مزید تفصیلات کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔


Partner Content: BBC URDU

YOU MAY ALSO LIKE: