ہمیشہ مثبت سوچیے اور حسن ظن رکھیے

ایک ڈاکٹر کو فوری طور پر سرجری کے لئے ہسپتال میں بلایا گیا. اس نے جلد از جلد کال کا جواب دیتے ہوئے ہسپتال داخل ہو تے ہی اپنے کپڑے تبدیل کر لیے اور براہ راست سرجری کے بلاک میں چلا گیا. وہاں اس نے ایک لڑکے کے والد کو انتظار کرتے ہوئے والے ہال میں دیکھا.

ڈاکٹر کو دیکھ کر لڑکے کا والد زور سے چلایا:
آپ اتنی دیر سے کیوں آئے؟
کیا آپ کو نہیں معلوم کہ میرے بیٹے کی زندگی خطرے میں ہے؟
کیا آپ کو کسی ذمےداری کا احساس ہے کہ نہیں؟

ڈاکٹر مسکرایا اور کہا:

"مجھے افسوس ہے، میں ہسپتال میں نہیں تھا اور میں فوری طور پر کال ملتے ہی آیا اور اب میں چاہتا ہوں آپ پرسکون ہوں تاکہ میں اپنا کام کروں "

"پرسکون ہوجاؤں؟

اگر آپ کا بیٹا ابھی اس کمرے میں ہوتا، تو کیا آپ پرسکون رہتے؟
اگر آپ کا اپنا بیٹا مر رہا ہوتا تو آپ کیا کرتے؟ "

والد نے غصے سے کہا.

ڈاکٹر پھر سے مسکرایا اور کہا: "مقدس کتاب میں کیاکہا گیا ہے" تو خاک ہے اور خاک میں مل جائے گا، خدا کا نام مبارک ہو ". ڈاکٹرز اپنی بھرپور کوشش کرسکتے ہیں مگر زندگی خدا کی دین ہے.
جاؤ اور اپنے بیٹے کے لئے دعا مانگو! ہم خدا کے فضل سے اپنی پوری کوشش کریں گے ".

سرجری کے کچھ گھنٹوں بعد ڈاکٹر مسکراتے ہوئے آپریشن تھیٹر سے باہر آیا اور کہا
"شکر خدا کا آپ کا بیٹا بچا لیا گیا ہے!" ڈاکٹر فوراّ وہاں سے چلا گیا ۔
"اگر آپ کا کوئی سوال ہو تو نرس سے پوچھ لینا!!!"

"والد نے کہا! اتنا غرور کیوں؟ ڈاکٹر چند منٹ انتظار بھی نہیں کر سکے تاکہ میں اپنے بیٹے کی حالت کے بارے میں کچھ پوچھ سکوں ".

نرس کے چہرے پر آنسو آرے تھے اس نے جواب دیا!

کل اس کے اپنے بیٹے کی سڑک حادثے میں موت واقع ہوچکی ہے، وہ اس کو دفنانے ہی لگے تھےکہ ہم نے اسے آپ کے بیٹے کی سرجری لئے بلایا اور اس نے کامیاب آپریشن کرکے آپ کے بیٹے کی زندگی کو بچالیا."

اخلاقی طور پر ہمیں کبھی بھی کسی کو بھی جج نہیں کرنا چاہیے جب تک کہ ہم اس کے پیچھے کی کوئی وجہ تک نہ معلوم ہو ... . کہ ان کی زندگی کیا چل رہا ہے رہے ہے
Copied
 

عبیداللہ لطیف Ubaidullah Latif
About the Author: عبیداللہ لطیف Ubaidullah Latif Read More Articles by عبیداللہ لطیف Ubaidullah Latif: 111 Articles with 199043 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.