ڈاکٹرز کی نا اہلی اور ننھی نشوا!!

کراچی کے نجی ہسپتال میں ننھی نشوا کے ساتھ پیش ہونے اور دل دہلا دینے والا واقع.

ڈاکٹرز کو انسان زمین پر جان بچانے والا مسیحا تسلیم کرتا ہے مگر یہاں ڈاکٹرز کی نا اہلی کا یہ عالم ہے کہ انسانی جان کا بچانے والا انسانی موت کا سبب بن جاتا ہے.اس کی بے حد واقعات سامنے آرہے ہیں. ایسے واقعات جو انسان کا دل دہلا دیں.زیر غور واقع ننھنی نشوا کا ہے. ۹ ماہ کی بچی جو ایک نااہلی کی وجہ سے زندگی موت کی کشمکش میں ہے. اور یہ لاپروائ یہاں نہیں ختم ہوتی اس ہسپتال کے شکار اور بھی خاندان ہے اور بد قسمتی سے ہم بھی ان میں شامل ہے.

۲٤ جولائ ۲۰١۸ ہمارے خاندان کے لیے بھی اسی دکھ درد اور کشمکش کا دن تھا. زندگی موت تو خدا کے ہاتھ میں ہے لیکن ڈاکٹرز کو زندگی کا مسیحا سمجھا جاتا ہے, لیکن ڈاکٹرز کی نااہلی اور غفلت انسانی موت کا باعث بن جاتی ہے اور لوگ اس نااہلی کی وجہ سے اپنے ہر دل عزیز لوگوں کو گواہ بیٹھتے ہیں.

ننھی نشوا جو چند دن پہلے ہنستی کھیلتی بچی تھی وہ بے قصور آج آئ سی یو کے بیڈ پر بے یار و مددگار پڑی ہے. انظامیہ کی ایک نا اہلی نے بچی کی جان کشمکش میں ڈال دی اور جو کچھ ننھی نشوا کے اہلخانہ پر گزر رہی ہے اسکا تصور بھی دل دہلا دینے والا ہے. اس واقعہ کا نوٹس وزیر اعلٰی سندھ نے لے لیا ہے لیکن اسکا کوئ بھی ردعمل فی الحال سامنے نہ آیا اور جو نظام ہے لگتا نہیں کہ اس بچی کو انصاف نہیں ملے گا.

دعا ہے اللٰہ تعالٰی ہم سب کی حفاظت کریں اور ایسے نا اہل انتظامیہ اور ڈاکٹرز سے بچاۓ اور اس معصوم بچی کو جلد از جلد صحت یاب کرے اور وہ پھر ویسی ہستی کھیلتی اپنے گھر والوں کی خوشی کا باعث بنے. آمین..

Syeda Kaneez Fatima
About the Author: Syeda Kaneez Fatima Read More Articles by Syeda Kaneez Fatima: 6 Articles with 17391 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.