ٹریفک قوانین کا احترام

مکرمی! قوانین پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں انسانی حقوق پر بہت توجہ دی جاتی ہے۔قوانین انسانیت کی فلاح و بہبودکیلئے بنائے جاتے ہیں۔اور دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک میں قانون کا احترام کیا جاتا ہے۔پاکستان میں ٹریفک قوانین کی پامالی ایک سنگین مسئلہ ہے جس کی وجہ سے آئے دن عوام ٹریفک حادثات کا شکار ہوتی ہے۔قوانین کا احترام کرنا ہر شہری پر ٖفرض ہے۔ٹریفک قوانین کا مقصد لوگوں کو حادثات سے بچانا ہے۔ٹریفک قوانین کے توڑنے والوں کو سخت جرمانہ بھی کیا جاتا ہے۔پر پھر بھی شہری قوانین کی پاسداری نہیں کرتے جس کی وجہ سے حادثات رونما ہوتے ہیں۔لہذاء ضرورت اس امر کی ہے کہ لوگوں میں شعور اُجاگر کیا جائے۔قوانین کا احترام سب پر فرض ہے اور اس میں ملک و قوم دونوں کی بھلائی ہے۔

Taqi Haider
About the Author: Taqi Haider Read More Articles by Taqi Haider: 2 Articles with 1318 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.