سوشل میڈیا کے فوائد تو سبھی گنواتے نظر آتے ہیں مگر اس
کے معاشرے پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کا ذکر بھی ضروری ہے۔ جہاں سوشل
میڈیا نے ہمیں دور دراز رہنے والو کے قریب کیا وہی اپنوں سے دور بھی کردیا
ہے۔اسی طرح سوشل میڈیا پر چلنے والا اکثر مواد یکطرفہ اور غیر تصدیق شدہ
ہوتا ہے،جس سے لوگوں میں انتشار اور بے چینی پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے۔یہاں
جعلی شناخت کے حامل دھوکےباز افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے جو لوگوں خصوصا
خواتین کو پریشان کرکے ان کے احساسات سے کھیلتے ہیں جس کی وجہ سے نوجوانوں
میں برداشت کا مادہ ختم ہوتا جارہا ہے۔حکومت پاکستان نے اس مسئلہ پر قابو
پانے کے لیے سائبر کرائم بل تو منظور کیا تھا مگر سوشل میڈیا استعمال کرنے
والے صارفین کی اکثریت اس سے نا واقف ہے۔میری آپ کے موقر اخبار کے توسط سے
حکومت سے گزارش ہے کہ عوام کو اس بل سے آگاہی کے لیے مہم شروع کی جائے اور
ان قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔
|