دنیا کے عجیب و غریب قبرستان جہاں انسان نہیں بلکہ۔۔۔۔

ہم لوگ اپنے گھر کی بےکار اور ناقابل استعمال چیزیں کچرے میں پھیںک دیتے ہیں ۔ لیکن کیا آپ کو پتا ہے کہ دنیا میں پرانی کار، بحری جہاز، ٹرین اور دوسری چیزیں کہاں جاتی ہیں۔ ان کو پھیںکنے کے لیے علیحدہ سے ایسے مقامات بنائے جاتے ہیں جنہیں عام زبان میں ان اشیاﺀ کا قبرستان کہا جاتا ہے آج ہم آپ کو دنیا کے چند ایسے ہی عجیب وغریب قبرستانوں کے بارے بتائیں گے جہاں انسانوں کے بجائے ہمارے عام استعمال کی مختلف اشیاﺀ دفن موجود ہیں-

گاڑیاں
جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ ہم میں سے ہر کوئی گاڑی افورڈ نہیں کرسکتا لیکن اس سے بھی زیادہ مسئلہ گاڑی بنانے والی کمپنی کو ہوتا ہے کیونکہ وہ گاڑی بنا تو دیتے ہیں لیکن وہ سب فروخت نہیں ہوتی ہیں۔ ہوتا کچھ یوں ہیں کہ گاڑیاں ضرورت سے زیادہ بن جاتی ہیں اور خریدنے والا کوئی نہیں ہوتا تو کمپنیاں ان کو کسی جگہ خراب ہونے کے لیے چھوڑ دیتی ہیں ۔اس کام کے لیے ایسے مقامات بنائے جاتے ہیں جہاں ہزاروں کی تعداد میں نئی گاڑیاں گلنے سڑنے کے لیے چھوڑ دی جاتی ہیں۔ لیکن ان گاڑیوں کو کم قیمت میں نہیں فروخت کیا جاتا کیونکہ اس سے ان کی قیمت گرنے کا خطرہ ہوتا ہے-

image


بحری جہاز
ہر چیز کی طرح ایک دن ایسا بھی آتا ہے کہ بحری جہاز کسی کام کے نہیں رہتے کیونکہ یہ مسلسل سمندر کے پانی میں رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان میں زنگ لگ جاتا ہے اس لیے اسے دوبارہ ٹھیک بھی نہیں کیا جاسکتا ۔ نیویارک میں ایک جگہ پر ایسے کئی جہاز گلنے کے لیے چھوڑ دیے جاتے ہیں اور کچھ تو 100 سال سے وہی پر پڑے ہیں۔ جس کی وجہ سے دیکھنے میں یہ جگہ دیکھنے میں بحری جہازوں کے قبرستان کی مانند معلوم ہوتی ہے۔

image


ٹیکسی
ہر ملک اور شہر میں ٹیکسی بڑی تعداد میں دیکھنے کو ملتی ہیں کیونکہ انہیں پبلک ٹرانسپورٹ کا اپنی منزل میں جلدی پہنچنے والا سب سے تیز رفتار ذریعہ سمجھا جاتا ہے ۔ تعداد میں زیادہ ہونے کی وجہ سے ہی ٹیکسی حادثوں اور میکینکل وجوہات کی وجہ سے کینسل ہوتی ہیں۔ ان کو کچروں میں اس وقت پھینکا جاتا ہے جب کوئی ٹیکسی کمپنی دوالیہ ہو جاتی ہے ۔ٹیکسیوں کا سب سے بڑا قبرستان نارتھ ایسٹ میں دیکھنے کو ملتا ہے جہاں لاکھوں کی تعداد میں ٹیکسیاں گلنے کو چھوڑدی گئی ہیں ۔ لیکن یہ ایک کام آجاتی ہیں جب بھی کسی نئی ٹیکسی کا کوئی حصہ خراب ہوجاتا ہے تو ان پرانی گاڑیوں سے نکال کر اس میں لگا دیا جاتا ہے ۔

image


ٹرین
ایک وقت ایسا بھی آتا ہے جب ٹرین بھی بلکل بےکار ہوجاتی ہے ۔ اور بےکار ٹرین سے کوئی کام نہیں لیا جاسکتا اور یہ کام کی جگہ بھی گھیرتی ہیں اس لیے ان کے لیے ایسی جگہ بنائی جاتی ہیں جہاں ان بےکار اور خراب ٹرین کو پھینک دیا جاتا ہے اور وہ خود گل سڑ کر ختم ہوجاتی ہیں۔ دنیا میں ٹرین کے لیے بہت سے قبرستان موجود ہیں جہاں پوری کی پوری ٹرین کو لاکر پھینک دیا جاتا ہے۔

image


سائن بورڈز
آپ نے لاس ویگا کے بارے میں تو سنا ہی ہوگا۔ یہ شہر اپنی خوبصورتی کی وجہ سے جاننا جاتا ہے کیونکہ یہاں پر بڑی تعداد میں بلڈنگ اور ہوٹلز وغیرہ موجود ہیں۔ یہاں پر موجود ہوٹلز وغیرہ کے سائن بورڈ کا ڈیزائں اتنا زبردست ہوتا ہے کہ اسے دیکھ کر انسان حیران رہ جاتا ہے ۔اس شہر میں شروع سے ہی ایسے سائن بورڈ بنائے جارہے ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان سائن بورڈ کو تبدیل بھی کیا جاتا ہے۔ بہت زیادہ سائن بورڈ ہونے کی صورت میں انھیں ان کے لیے مخصوص قبرستان میں پھینک دیا جاتا ہے۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: