قیامت کا دن

قیامت کا دن بڑا سخت ہولناک دن ہے۔

اس کی دہشت اور خوف سے دل دہلیں گے ۔ زمین و آسمان ، جن و انسان اور فرشتے غرض تمام کائنات فنا ہو جائے گی۔ آسمان شق ہو جائے گا، زمین پر کوئی عمارت باقی نہ رہے گی۔ پہاڑ دھنکی ہوئی اون کی طرح اڑے پھریں گے۔ آسمان کے تارے بارش کے قطروں کی طرح زمین پر گر پڑیں گے، ایک دوسرے سے ٹکرا کر ریزہ ریزہ ہو کر فنا ہو جائیں گے۔ اسی طرح ہر چیز فنا ہو جائے گی اور سوائے پروردگار عالم کے کچھ باقی نہ رہے گا۔

قیامت آنے کی شکل یہ ہوگی کہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے حضرت اسرافیل علیہ السلام صور پھونکیں گے جس سے تمام زمین و آسمان میں ہلچل پڑ جائے گی۔ شروع شروع میں اس کی آواز بہت باریک ہوگی اور رفتہ رفتہ بلند ہوتی جائے گی۔ جس سے لوگ بہوش ہو کر زمین پر گر پڑیں گے اور مر جائیں گے۔ زمین ، آسمان اور پہاڑ اور پھر اللہ کے حکم سے اسرافیل اور عزرائیل بھی فنا ہو جائیں گے۔ اس وقت سوا اس ایک اللہ کے دوسرا کوئی نہ ہوگا۔ اور وہ تو ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

Amanullah Sabir
About the Author: Amanullah Sabir Read More Articles by Amanullah Sabir: 8 Articles with 15305 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.