حال ہی میں کراچی میں ایک انوکھی ڈکیتی کی وارادت سامنے
آئی ہے- جی ہاں ڈکیتی کے لیے آئے ملزمان نے نہ صرف آب زم زم بھی نوش
فرمایا بلکہ گھر کی بزرگ خاتون سے سر پر ہاتھ بھی پھروایا-
|
|
قومی اخبار کے مطابق نارتھ کراچی میں ایف بی آر کے افسر کے گھر کا مسلح
ملزمان صفایا کر کے فرار ہوگئے، مسلح ملزمان نے اہل خانہ کو یرغمال بنانے
کے بعد گھر کا صفایا کیا، ملزمان گھر سے زیورات ،پرائز بانڈ اور دیگر قیمتی
اشیا لوٹ کر فرار ہوئے-
اہلخانہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ملزمان نے واردات کے دوران گھر میں
موجود آب زم زم بھی نوش فرمایا- جبکہ فرار ہونے سے قبل ملزمان نے گھر میں
ضعیف العمر خاتون سے سر پر ہاتھ بھی پھروایا-
ملزمان نے دو گھنٹے تک اہل خانہ کو یرغمال بنائے رکھا، ڈکیتی کے بعد واقعے
کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہے- پولیس نے
بتایا کہ اہلخانہ کے مطابق ملزمان لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوئے ہیں تاہم
واقعے کی تمام تر پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔
|